شب دیگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 21, 2024, 9:14 PM IST | Mumbai
شب دیگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مٹن نلی والا ۵۰۰؍ گرام، اُبلے ہوئے شلجم ۲۵۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر اور کالی مرچ پاؤڈر ایک، ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، دہی ۳؍ بڑے چمچے، گھی آدھا کپ، پیاز نصف، دار چینی، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی ۲، ۲؍ عدد، ثابت زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۲؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ٹماٹر ۳؍ عدد، گرم پانی ڈھائی کپ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں مٹن، نمک، لال مرچ پیسی ہوئی، کالی مرچ پیسی ہوئی، دھنیا پاؤڈر، ہلدی اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ۳۰؍ منٹ کیلئے فریج میں رکھیں۔ اب پکانے والے برتن میں گھی ڈالیں، اس میں پیاز سنہری کرلیں۔ اب دارچینی، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور تیار کیا ہوا مٹن اور ٹماٹر ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے بھون لیں۔ بھوننے کے بعد گرم پانی ڈال کر ۳۰؍ سے ۳۵؍ منٹ کیلئے ہلکی آنچ پر دم دیں۔ دم دینے کے بعد پانچ سے سات منٹ کے لئے مزید بھونیں اور اُبلے ہوئے شلجم ڈال کر ملا لیں۔ مزیدار مٹن شب دیگ تیار ہے۔