Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: شاہی مٹن ہانڈی

Updated: July 30, 2026, 9:05 AM IST | Mumbai

شاہی مٹن ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Shahi Mutton Handi. Photo: INN
شاہی مٹن ہانڈی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مٹن ایک کلو، گھی ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے، پیاز پسی ہوئی آدھی پیالی، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، زیرہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۵؍ عدد، بادام پستے پسے ہوئے آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، دہی آدھا کلو، کریم آدھی پیالی، ہرا دھنیا آدھی گٹھی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ہانڈی میں گھی گرم کریں، اس کے بعد اس میں پیاز ڈال کر پکائیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ بھی شامل کر دیں، اس کے بعد نمک اور تمام مسالے دہی میں مکس کرکے شامل کریں۔ اب گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے خوب اچھی طرح بھونیں، پھر حسب ضرورت پانی شامل کرکے گوشت گلنے تک پکائیں۔ جب گوشت گل جائے اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو کریم شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر تندوری روٹی یا پراٹھے کے ساتھ تناول فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK