Inquilab Logo

آج کا پکوان: شاہی ٹکڑا

Updated: April 15, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’شاہی ٹکڑا۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Shahi Tukda. Photo: INN
شاہی ٹکڑا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ، شکر، بریڈ، تیل یا گھی، ملائی کی پرت، خشک میوہ جات (تمام اجزاء حسب ِ ضرورت)۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں دودھ اور شکر ملا کر شیرہ تیار کر یں۔ بریڈ کے کنارے کاٹ لیں اور اسے تیل یا گھی میں سنہرا ہونے تک تل لیں۔ تلے ہوئے بریڈ کے ٹکڑوں کو پھیلے ہوئے برتن میں بچھاتے جائیں اور اس پر تیار شیرا ڈالیں۔ بریڈ کے ٹکڑے پر ملائی کی پرت لگائیں اور اوپر سے میوے جات چھڑک دیں۔ لذیذ شاہی ٹکڑے کھانے کے لئے تیار ہیں۔


شاہی ٹکڑا بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری ہما انصاری نے مولوی گنج، لکھنؤ سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK