اسپیشل پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 05, 2023, 9:46 AM IST | Mumbai
اسپیشل پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ڈیڑھ کلو، چاول ایک کلو، نمک حسب ِ ضرورت، ادرک ایک بڑا چمچہ، لہسن ایک بڑا چمچہ، لال مرچ ڈیڑھ چمچہ، ٹماٹر ۲؍ سے چار عدد، کالی مرچ ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، ہری مرچیں ۶؍ سے ۸؍ عدد، دہی آدھا کلو، تیل حسب ِ ضرورت، جائفل، جاوتری پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، تیز پات چند پتے، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت میں ادرک، لہسن، لال مرچ، نمک اور دہی ملا کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں پھر ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں تمام اشیاء ڈال کر بھونیں، یہاں تک کے تیل الگ ہوجائے۔ اس کے بعد میں ٹماٹر شامل کر دیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گوشت گلنے دیں۔ اس دوران چاول دھو کر تھوڑی دیر بھیگا دیں پھر ابال کر ایک کنی بچا کر چھلنے میں چھان لیں جب گوشت گل جائے تو تمام مسالے اس میں شامل کر دیں۔ اب چاول میں تہہ در تہہ بچھا دیں۔ اوپر سے زعفران کا رنگ ڈال کر پودینہ اور ہرا دھنیا سجا دیں۔ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ دم دیں۔ مزیدار اسپیشل پلاؤ تیار ہے۔