Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اسپائسی چکن اسٹرپس

Updated: June 05, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

اسپائسی چکن اسٹرپس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Spicy Chicken Strips. Photo: INN
اسپائسی چکن اسٹرپس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن اسٹرپس ایک کلو، کٹی لال مرچ ۲؍ چھوٹے چمچے، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کٹی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ٹومیٹو کیچپ ایک کپ، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، چائنیز سالٹ آدھا چھوٹا چمچہ، مکھن ۵۰؍ گرام، پسا گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، براؤن شوگر ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ایک بڑا چمچہ، چھوٹی ہری مرچیں ۱۰؍ عدد، تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: پہلے تیل اور مکھن کو گرم کرلیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن اسٹرپس ڈال کر فرائی کریں۔  جب پانی خشک ہو جائے تو آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھانک دیں۔ اب اس میں چائنیز سالٹ ، پسا گرم مسالہ ، براؤن شوگر، کٹی کالی مرچ، نمک، ٹومیٹوکیچپ، سویا ساس اور کٹی لال مرچ ڈال کر چولہا بند کردیں۔ آخر میں مرچیں سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK