Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: سوجی کا حلوہ اور پوری

Updated: March 26, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

سوجی کا حلوہ اور پوری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Suji Ka Halwa aur puri. Photo: INN
سوجی کا حلوہ اور پوری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سوجی ایک کپ، بیسن ایک بڑا چمچہ، میدہ ایک بڑا چمچہ، چینی ایک کپ، پانی ۳؍ کپ، دیسی گھی ایک کپ، پسی ہوئی الائچی ایک چوتھائی چمچہ، بادام، اخروٹ، کشمش اور باریک کٹا ہوا ناریل حسب ِ منشاء۔
پوریوں کے لئے: میدہ ۲۵۰؍ گرام، گھی حسب ِ ضرورت، نمک ایک چٹکی، پانی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے سوجی، بیسن اور میدے کو اچھی طرح چھان لیں۔ پھر ایک کڑاہی یا فرائنگ پین میں گھی خوب اچھا گرم کرکے اس میں الائچی سمیت تینوں چیزیں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کہ آمیزے کی رنگت تبدیل ہوجائے اور جب اس سے خوشبو اُٹھنے لگے تو آمیزے میں آہستہ آہستہ پانی شامل کرکے تھوڑا سا بھونیں تاکہ اس کی گٹھلیاں نہ بنیں۔ پانی خشک ہونے پر سوجی وغیرہ میں چینی شامل کرکے چینی کا پانی بھی خشک ہونے تک بھونیں اور جب حلوہ گھی چھوڑنے لگے تو اس میں تھوڑے سے میوے شامل کرکے چولہا بند کریں۔ باقی باریک کٹے ہوئے میوے سے حلوہ گارنش کرکے گرم گرم پوریوں کے ساتھ پیش کریں۔ پوریاں بنانے کے لئے میدے میں نمک اور گھی شامل کرکے ہلکے گرم پانی سے گوندھ کر کم از کم ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد پیڑے بنا کر انہیں بیلیں اور پراٹھوں کی طرح اندر گھی لگا کر دوبارہ پیڑے بنائیں اور ایک گھنٹے کے بعد پوریاں بنا کر ڈیپ فرائی کریں۔ اس طرح پوریاں خستہ اور نرم بنتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK