Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: تلی ہوئی چانپ

Updated: July 03, 2025, 9:33 PM IST | Mumbai

تلی ہوئی چانپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tali Hui Chaap. Photo: INN
تلی ہوئی چانپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چانپ ایک کلو، گھی حسب ِ ضرورت، انڈے ۳؍ عدد، ہری مرچ ۱۰؍ عدد، سفید زیرہ اور خشک دھنیا ایک، ایک چھوٹا چمچہ، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ، ہرا دھنیا اور پودینہ تھوڑا سا۔
بنانے کا طریقہ: دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ پیس لیں، اسے نمک اور لال مرچ کیساتھ دیگچی میں ڈال دیں۔ اب اس میں چانپ شامل کر دیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ چانپ گل جائے۔ انڈے کسی علاحدہ برتن میں پھینٹ لیں اور اس میں سفید زیرہ اور خشک دھنیا ملا لیں۔ اب چانپ کو انڈوں میں ڈبو ڈبو کر کڑاہی میں تل لیں۔ جب سرخ ہو جائیں تو نکالتے جائیں۔ سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK