تندوری فرائیڈ چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 11, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
تندوری فرائیڈ چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چمچہ، انڈا ایک عدد، کارن فلور ۳؍ بڑے چمچے، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، نمک اور تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پیالے میں چکن، نمک، لہسن ادرک کا پیسٹ، انڈا، کارن فلور، کٹا ہوا زیرہ، کٹا ہوا دھنیا، گرم مسالہ، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے درمیانی آنچ پر چکن ڈال کر فرائی کرلیں۔ دونوں طرف سے چکن اچھی طرح پک جائے تو سرونگ پلیٹ میں ٹشو پیپر پر نکال کر کیچپ اور سوس کے ساتھ پیش کریں۔