تندوری لیمب وِتھ رائس سیزننگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 20, 2025, 9:10 PM IST | Mumbai
تندوری لیمب وِتھ رائس سیزننگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: لیمب آدھا کلو، تیل ۲؍ چھوٹے چمچے، پیاز ایک عدد (کتر لیں)، لہسن ایک جوا (کچل لیں)، سیاہ سرسوں کے بیج ۲؍ چھوٹے چمچے پسے ہوئے، دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، اُبلے ہوئے چاول ایک کپ، بریڈکرمبز آدھا کپ، انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا)، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، دہی آدھا کپ، تندوری مسالہ پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں تمام مسالے چاول، بریڈ کرمبز، انڈا اور لیموں کا رس مکس کر لیں۔ رات بھر کیلئے فریج میں رکھیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کر لیں۔ اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں۔ اب اس میں سرسوں کے بیج اور دھنیا ڈال کر بھون لیں۔ جب بیج چٹخنے لگیں تو چاولوں والا مکسچر ڈالیں۔ لیمب کے ٹکڑے میں کٹ لگا کر اس میں چاولوں کی سیزننگ بھر دیں۔ پھر رول کرکے ایک دھاگے سے پورے ٹکڑے کو باندھ دیں۔ اس پر دہی اور تندوری مسالہ پیسٹ اچھی طرح مل دیں۔ ایک ڈسپوزیبل بیکنگ ڈش پر رکھ کر ڈھکے ہوئے باربی کیو گرل میں براہِ راست تپش استعمال کرتے ہوئے تقریباً دو گھنٹے تک بیک کریں۔ جب گوشت مکمل طور پر خستہ ہو جائے تو نکال لیں۔ دس منٹ رکھ کر سلائس کرکے پیش کریں۔