تنگڑی کباب بنانے اور پودینے کی چٹنی کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 08, 2024, 9:42 PM IST | Mumbai
تنگڑی کباب بنانے اور پودینے کی چٹنی کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۵؍ چکن لیگز، ۳؍ چوتھائی کپ پھینٹا ہوا دہی، ایک چھوٹا چمچہ کالی مرچ پاؤڈر، ڈیڑھ چھوٹے چمچے لال مرچ پاؤڈر، ۲؍ بڑے چمچے تیل، ایک لیموں کا رس، ایک چوتھائی، ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ ریڈ فوڈ کلر اور گرم مسالہ پاؤڈر، آدھا چھوٹا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، آدھا چھوٹا چمچہ ادرک کٹا ہوا، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: نمک اور لیموں کا رس ملا کر چکن لیگز پر لگائیں۔ ایک پیالے میں پھینٹا ہوا دہی، لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، ریڈ فوڈ کلر، گرم مسالہ پاؤڈر اور ادرک لہسن کا پیسٹ ملا کر چکن کو رات بھر میرینیٹ کرکے رکھیں۔ میرینیٹڈ چکن لیگز اور ادرک کے ٹکڑوں کو باربی کیو کر لیں۔ وقفے وقفے سے چکن لیگز کو تیل سے برشنگ کریں۔ اگر آون میں گرل کر رہی ہیں تو ۱۸۰؍ ڈگری پر روٹیسری موڈ پر گرل کریں۔ آپ چاہیں تو تنگڑی کباب کو ڈیپ فرائی بھی کرسکتی ہیں۔ چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
پودینے کی چٹنی
درکار اجزاء: ہری مرچ حسب ضرورت، ادرک تقریباً ایک انچ کا ٹکڑا، ایک گڈی پودینا، پیاز ایک عدد، سرکہ حسب ذائقہ، چینی ایک چٹکی اور نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: تمام اجزاء سِل پر پیس کر ایک پیالے میں نکال لیں۔ ہاتھ کی پسی لذیذ پودینہ چٹنی تیار ہے۔ کچھ لوگ اس چٹنی میں دہی کا بھی استعما ل کرتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ آپ کے کھانے کے ذائقہ پر منحصر ہے کہ آپ پودینے کی چٹنی میں دہی استعمال کرنا چاہتی ہیں یا نہیں۔