توا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2025, 8:27 PM IST | Mumbai
توا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) ۲؍ عدد، پیاز ایک عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۴؍ سے ۶؍ عدد، ہرا دھنیا حسب ِ ضرورت، انڈے ۲؍ عدد، تیل ۳؍ بڑے چمچے، اُبلا ہوا انڈا ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: بڑے توے پر تیل ڈال کر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ اس میں قیمہ، پیاز، تمام خشک مسالے اور ٹماٹر ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔ پانی خشک ہوجائے تو اس میں انڈے ڈال کر اچھی طرح ملائیں، پھر مزید تھوڑی دیر پکائیں۔ اس کے ہری مرچ، ابلے ہوئے انڈے اور ہرا دھنیا کاٹ کر چھڑک دیں۔ ذائقہ دار توا قیمہ تیار ہے۔ پاؤ کے ساتھ مزہ لیں۔