ویج نوڈلر بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 21, 2023, 9:26 AM IST | Mumbai
ویج نوڈلر بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
سبزیوں کیلئے: ملی جلی سبزیاں ڈیڑھ پیالی، باریک کٹی ہوئی پیاز ایک عدد، تیز پات دو عدد، پانی دو پیالی، نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ۔ سبزیوں کو ۱۵؍ منٹ تک ہلکی آنچ پر گلا لیں۔ پھر ٹھنڈا کر کے ان کو چھان لیں۔
سوس کیلئے: مکھن ۲؍ بڑے چمچے، پیاز ایک عدد، میدہ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، تیار شدہ ویجی ٹیبل اسٹاک دو پیالی، پسا ہوا لہسن آدھا چھوٹا چمچہ، کریم چوتھائی پیالی۔ مکھن گرم کریں اور پیاز سنہری کرلیں۔ پھر میدہ ڈال کر ایک منٹ بھونیں۔ لہسن اور سٹاک ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ گاڑھا ہو جائے۔ آنچ بند کر دیں اور کریم شامل کر یں۔
نوڈلز کیلئے: اُبلے ہوئے نوڈلز ۱۵۰؍ گرام، مکھن ایک بڑا چمچہ، سبز دھنیا ایک بڑا چمچہ، گارلک چلی پیسٹ ایک بڑا چمچہ۔ مکھن گرم کریں اور نوڈلز، دھنیا اور پیسٹ ڈالیں۔ دو منٹ تک مکس کر یں۔ نوڈلز کو سرونگ ڈش میں ڈالیں اور درمیان میں سوس ڈال کے پیش کریں۔