Inquilab Logo

آج کا پکوان: وہائٹ مٹن

Updated: December 03, 2023, 9:42 AM IST | Mumbai

وہائٹ مٹن بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

White Mutton. Photo: INN
وہائٹ مٹن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آدھا کلو بکرے کا گوشت، ایک چوتھائی کپ تیل، ایک کپ دہی، دو بڑے چمچے کٹی ادرک، دو بڑے چمچے پسے بادام، ایک بڑا چمچہ پسا کھوپر ا، آدھا چھوٹا چمچہ سفید مرچ، آدھا چھوٹا چمچہ ہری مرچ پاؤڈر، چار عدد کٹی ہر ی مر چ، تین بڑے چمچے کریم، ایک بڑا چمچہ لیموں کا رس، ڈیڑھ چھوٹا چمچہ نمک، ایک چوتھائی چمچہ گرم مسالہ، چند قطرے کیوڑا، حسب ِ ضرورت پانی۔
بنانے کا طریقہ: پہلے دو کپ پانی میں بکرے کا گوشت اُبال لیں۔ یہاں تک کہ وہ تقریباً پک جائے۔ اب پسا کھوپرا، پسے بادام اور کٹی ہر ی مرچ کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنالیں، پھر دہی کو حسب ِذائقہ نمک اور سفید مرچ کے ساتھ پھینٹ لیں۔ اب تیل گرم کرکے اس میں بکرے کا گوشت اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ کے لئے فرائی کر لیں، پھر اس میں دہی اور ایک کپ پانی شامل کریں اور ڈھانک کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔ اب اس میں تیار کیا ہو ا پیسٹ ڈال کر مزید دس منٹ پکا لیں۔ آخر میں کریم، لیموں کا رس، کیوڑا، پسی ہری الائچی اور گرم مسالہ ڈال لیں۔ لیجئے ذائقہ دار وہائٹ مٹن تیار ہے۔ چپاتی یا پراٹھے کے ساتھ گرما گرم مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK