Inquilab Logo

ٹویٹر کا ا کاؤنٹ ویری فکیشن کا عمل نئے سال سے بحال ہوگا

Updated: November 26, 2020, 8:40 AM IST | Agency

ایسے ٹویٹر صارفین جو اپنے اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹک‘ کا بیج چاہتے ہیں ان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹویٹر نے اشارہ دیا ہے کہ اس کا اکاؤنٹ ویری فکیشن کا عمل جلد بحال ہوسکتا ہے۔

Twitter
ٹویٹر

ایسے ٹویٹر صارفین جو اپنے اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹک‘ کا بیج چاہتے ہیں  ان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹویٹر نے اشارہ دیا ہے کہ اس کا اکاؤنٹ ویری فکیشن کا عمل جلد بحال ہوسکتا ہے۔  ٹویٹر نے عام صارفین کے اکاؤنٹس پر بلیو ٹِک لگانے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس اعلان کے مطابق کمپنی ۲۰۲۱ء میں اپنے ویری فکیشن سسٹم کو دوبارہ لانچ کررہی ہے اور اس کے لئے  عوامی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ نئی پالیسی کے تحت ٹویٹر کی جانب سے آغاز میں۶؍اقسام کے اکاؤنٹس کو ویریفائی کیا جائے گا، جن میں حکومتی عہدیداران، کمپنیاں، برانڈز، غیرمنافع بخش ادارے، نیوز، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس اور سماجی ادارے اور دیگر بااثر شخصیات شامل ہیں۔کمپنی کے مطابق ان کیٹیگریز میں وقت کے ساتھ توسیع کی جائے گی۔ٹویٹر کی جانب سے بلیو ٹک کا مقصد عوامی شخصیات کے اکاؤنٹس کو مستند بنانا ہوتا ہے مگر عام افراد کے لئے  اس عمل کو۲۰۱۷ء میں روک دیا گیا تھا۔ ۲۰۱۸ء میں ٹویٹر نے ویری فکیشن سسٹم کو بہتر بنانے کا اعلان کیا تھا، جس میں بلیوٹک کے حصول کا عمل طویل کیا گیا تھا، تاہم وہ بھی کارآمد ثابت نہیں ہوسکا۔اس سال ٹوئٹر کی جانب سے طبی ماہرین کے اکاؤنٹس کو ویریفائیڈ کیا گیا ہے مگر یہ بس کووڈ۱۹؍ تک محدود تھا۔اب کمپنی نے ہر ایک کے لئے  اس سہولت کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی پالیسی کا مسودہ شیئر کیا ہے، جس پر عوامی فیڈبیک حاصل کیا جائے گا

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK