ٹک ٹاک دنیا بھر میں بہت تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے جس کی وجہ اس میں ویڈیوز کو بنانا، شیئر اور محفوظ کرنا بہت آسان ہے۔
EPAPER
Updated: December 11, 2019, 8:57 PM IST
ٹک ٹاک دنیا بھر میں بہت تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے جس کی وجہ اس میں ویڈیوز کو بنانا، شیئر اور محفوظ کرنا بہت آسان ہے۔
ٹک ٹاک دنیا بھر میں بہت تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے جس کی وجہ اس میں ویڈیوز کو بنانا، شیئر اور محفوظ کرنا بہت آسان ہے۔دیگر کمپنیوں کے برعکس ٹک ٹاک میں صارفین کو مقبول ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دی جاتی ہے اور انہیں دیگر میسجنگ سروسیز اور سوشل میڈیا پر آسانی سے شیئر کیا جاسکتا ہے۔ اس عمل کو مزید آسان بنانے اور ویڈیوز کو زیادہ بہتر بنانے کے لئے اب کمپنی نے کریٹیرز کے لئے نئے ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن کی بدولت ان کی پسندیدہ ایڈیٹنگ ایپس پر تیار ویڈیوز ٹک ٹاک اپ لوڈ کرنا ممکن ہوجائے گا۔ ٹک ٹاک ایکسپورٹ فیچر کمپنی کے نئے سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کٹ کا حصہ ہے اور میں۷؍ کانٹینٹ کریشین ایپس صارفین کے لئے موجود ہوں گی۔ ان میں اڈوبی کو پریمیئر رش کے ذریعے شامل کیا گیا، انیمیشن ایپ پلاٹ ورس، اے آئی ایپ، فیوس ڈاٹ اٹ اور پروفیشنل ویڈیو ایپ فل مک پرو شامل ہیں۔اس کے علاوہ گیمنگ کیپچر ایپ میڈل، میمینٹوز جی آئی ایف میکنگ ٹولز اور امیج ایڈیٹر پکس آرٹ بھی شامل ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک کی نئی سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ کٹ میں تھرڈ پارٹی ایپس کی موجودگی سے صارفین اپنی ویڈیوز کے لئے بہتر ٹولز استعمال کرسکیں گے، ہم یہ دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں کہ ’کریٹیرز‘ کس طرح ان نئے فیچرز کو استعمال کرتے ہیں۔ اس ایپ کے صارفین کی تعداد۸۰؍ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کی مقبولیت نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔