Inquilab Logo

سوشل میڈیا کے میدان میں کریئر کے کون سےمواقع ہیں اور کورسیز کون سے ہیں؟

Updated: January 05, 2023, 1:29 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا کے میدان میں کریئر متبادل بتائیے، اس کے کورس سکھانے والے انسٹی ٹیوٹ کے نام بھی بتائیں۔ مہربانی ہوگی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

سوشل میڈیا کے میدان میں کریئر متبادل بتائیے، اس کے کورس سکھانے والے انسٹی ٹیوٹ کے نام بھی بتائیں۔ مہربانی ہوگی۔
یوسف احمد ،رامپور،یوپی
جواب : آپ  اس سلسلے میں ڈیجیٹل مارکٹنگ ، مارکیٹ ریسرچ  اس طرح کے کئی کورسیز کرسکتے ہیں ۔ اس طرح کے کورسیز چلانے والےزیادہ تر  نجی ادارے ہیں ۔ ممبئی یونیورسٹی سے منسلک کئی کامرس کالجز میں یہ کورسیز موجود ہیں ، اسی طرح بزنس اسکولس ، مینجمنٹ کالجز میں بھی یہ کورسیز موجود ہیں ۔ اس شعبے کے کئی کورسیز آن لائن طریقے سے کیے جاسکتے ہیں ۔ کورسیز سے زیادہ اس شعبے میں پریکٹیکل عملی کام اور ملازمت  یا پروجیکٹ پر کام کرنا ضروری ہے اس کی  بھی کوشش کریں۔  آن لائن کورسیز جو سویم کے پورٹل پر موجود ہیں وہ بھی بہتر ہو سکتے ہیں۔
 میں بی ایس سی کررہا ہوں ، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ویب پورٹل اور ویب سائٹس کے کام کے لئے کون سے کورسیز کرنے چاہئے اور کہاں سے ، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
محمد سفیان،بھیونڈی
جواب : آپ ایچ ٹی ایم ایل ، جاوا ، پایتھن کورسیز کریں ۔ ویب ڈیزائننگ کے کورسیز بھی کئی اداروں سے کئے  جاسکتے ہیں۔ عمو می طور پر اس طرح کے کورسیز کے لئے  آپ کو کمپیوٹر پروگرامنگ کی مختلف لینگویجز سیکھنا ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK