Inquilab Logo

وردھمان فاؤنڈیشن شکن اوسوال اسکالرشپ کیا ہے؟

Updated: November 21, 2023, 12:18 PM IST | Momin Fayaz Ahmad Ghulam Mustafa | Mumbai

دسویں یابارہویں  کے بعد ڈپلوما/آئی ٹی آئی کورسیز کرنے والے طلبہ کو تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ۲۰؍ ہزار روپے کی مقررہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

وردھمان ٹیکسٹائل لمیٹڈ کا شمار ہندوستان کےبڑے ٹیکسٹائل مینوفیکچرر کے طور پر ہوتا ہے۔ اس نے ملک کے ٹیکسٹائل کے منظر نامے کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ہندوستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی جدید کاری میں مدد کرنے میں ایک اسٹریٹجک کردار ادا کرتا ہے۔ مزید برآں ، اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) کو پورا کرنے کیلئے کمپنی نے اپنا ایک اسکالرشپ پروگرام جاری کیا ہے، جسے Buddy4Study کے ساتھ مل کرشروع کیا گیا ہے۔
وردھمان فاؤنڈیشن شکن اوسوال اسکالرشپ کا تعارف
 وردھمان ٹیکسٹائل لمیٹڈ شکن اوسوال اسکالرشپ کا مقصد ان طلبہ کو مالی مدد فراہم کرنا ہے جو دسویں جماعت یابارہویں   جماعت کے بعد ڈپلوما/آئی ٹی آئی کورسیز کر رہے ہیں تاکہ ان کے خاندان کی روزی روٹی کمانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔ اس اسکالرشپ کے تحت، آئی ٹی آئی /ڈپلوما کورس کے کسی بھی سال میں زیر تعلیم طلباء کو ان کے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ۲۰؍ ہزار روپے کی مقررہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
درخواست فارم کب تک بھرسکتے ہیں ؟
فارم بھرنے کی آخری تاریخ۳۰؍ نومبر۲۰۲۳ء ہے۔
کون سے طلبہ درخواست فارم بھرسکتے ہیں 
دسویں یا بارہویں کے بعد ڈپلوما/آئی ٹی آئی کورسیز کے کسی بھی سال میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اس اسکالر شپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔درخواست دہندگان نے اپنی کلاس دسویں  یا بارہویں کے امتحان میں کم از کم۵۰؍فیصد نمبرات حاصل کیے ہوں ۔ درخواست دہندگان کی سالانہ خاندانی آمدنی تمام ذرائع۶؍لاکھ روپے سے کم یا اس کے برابر ہونی چاہیے۔ یہ اسکالر شپ ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے ہے۔لیکن ہماچل پردیش، پنجاب اور مدھیہ پردیش کے درخواست دہندگان کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔وردھمان ٹیکسٹائل لمیٹڈ اور Buddy4Study ملازمین کے بچے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں ۔
اسکالرشپ کی رقم کتنی ہوگی؟
منتخب امیدوار کو ۲۰؍ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ 
درکار دستاویز
درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز کی تصویر 
کلاس۱۰؍یا ۱۲؍ویں  پچھلے سال کی مارک شیٹس
حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایڈریس پروف (آدھار کارڈ)
درست اور حالیہ خاندانی آمدنی کا ثبوت (آئی ٹی آر فارم۱۶؍/ایس ڈی ایم/ڈی ایم/تحصیلدار کی طرف سے آمدنی کا سرٹیفکیٹ یا مجاز سرکاری اتھارٹی/تنخواہ کی سلپ)
تعلیمی سال۲۴۔۲۰۲۳ء کیلئے موجودہ سال کے داخلے کا ثبوت (تعلیمی فیس کی رسید/داخلہ کا خط/انسٹی ٹیوشن شناختی کارڈ/بونافائیڈ سرٹیفکیٹ) ۶)درخواست دہندہ (یا والدین) کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات
آپ درخواست کیسے دے سکتے ہیں ؟
 درخواست فارم آن لائن بھرنا ہے۔دی گئی لنک پر کلک کریں ۔اس کے بعدنیچے `Apply Now` بٹن پر کلک کریں ۔اپنی رجسٹرڈ آئی ڈی کے ساتھ Buddy4Study میں لاگ ان ہوں اور `درخواست فارم پیج` پر جائیں۔ اگر پہلے سے رجسٹرڈ نہیں کیا ہے تو اپنے ای میل/موبائل نمبر/جی میل اکاؤنٹ کے ساتھ ’بڈی فور اسٹڈی‘ پر رجسٹر ہوں ۔اب آپ کو ’وردھمان فاؤنڈیشن شکون اوسوال اسکالرشپ‘ درخواست فارم کے صفحے پر بھیج دیا جائے گا۔ درخواست کا عمل شروع کرنے کیلئے `Start Application` بٹن پر کلک کریں ۔ دی گئی ہدایات کو بغور پڑھیں ۔آن لائن درخواست فارم میں مطلوبہ تفصیلات مکمل طور پر درست طریقے سے پُر کریں ۔متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کریں ۔`شرائط و ضوابط`کو قبول کریں اور `پری ویو`پر کلک کریں ۔اگر درخواست میں بھری گئی تمام تفصیلات پری ویو اسکرین پر صحیح طریقے سے دکھائی دے رہی ہیں ، تو درخواست کا عمل مکمل کرنے کیلئے ’سبمٹ‘ بٹن پر کلک کریں ۔ اس طرح سے آن لائن فارم بھرنے کا کام مکمل ہو جائے گا۔
امیدواروں  کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟
’وردھمان فاؤنڈیشن شکن اوسوال اسکالرشپ‘ کے لیے اسکالرز کا انتخاب ان کی تعلیمی قابلیت اور معاشی پس منظر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ مراحل درج ذیل ہیں :
اہلیت کے معیار کی بنیاد پر امیدواروں کی مختصر فہرست تیار کی جاتی ہے۔مطلوبہ تمام دستاویز کی تصدیق کی جاتی ہے۔اسکے بعد امیدوار کی فہرست تیار کی جاتی ہے۔ شارٹ لسٹ امیدواروں کا ٹیلی فونک انٹرویو لیاجاتا ہے۔ اسکے بعد طلبہ کو اسکالر شپ کیلئے منتخب کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کا فیصلہ آخری اور قطعی ہوتا ہے۔ حتمی انتخاب کے بعد، اسکالرشپ کی رقم براہ راست اسکالرز کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے۔واضح ہو کہ یہ ایک بار کی اسکالرشپ ہے اور صرف ایک سال کے لئے فراہم کی جائے گی۔
اسکالر شپ سے متعلق کسی بھی قسم انکوائری یا جانکاری حاصل کرنے کرنے کے لئے رابطہ نمبر:
011-430-92248 (Ext: 270) 
(پیر سے جمعہ - صبح۱۰؍ بجے سے شام۶؍ بجے تک)
shakunoswal@buddy4study.com

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK