Updated: February 04, 2021, 6:10 AM IST
| Mumbai
امسال کے پہلے ہی دن ملک میں ۶۰؍ ہزار بچوں نے جنم لیا۔ سٹیسٹا کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں جنوری اور فروری میں سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش ہوتی ہیں ۔ہر سال ملک میں جتنے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، ان میں سے ۲۲؍ فیصد بچے جنوری سے مارچ کے درمیان پیدا ہوتے ہیں ۔
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این
امسال کے پہلے ہی دن ملک میں ۶۰؍ ہزار بچوں نے جنم لیا۔ سٹیسٹا کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں جنوری اور فروری میں سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش ہوتی ہیں ۔ہر سال ملک میں جتنے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، ان میں سے ۲۲؍ فیصد بچے جنوری سے مارچ کے درمیان پیدا ہوتے ہیں ۔ پچھلے ۵؍ برسوں سے یہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ٹھنڈ کے موسم میں ماں اور بچے کو صحتمند رہنا ایک چیلنج ہے۔ اس لئے آیئے جانتے ہیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا ڈائٹ چارٹ کیسا ہونا چاہئے؟
ماہرین کے مطابق، ماں کے لئے بچے کی پیدائش کے بعد کا ایک مہینے کافی نازک ہوتا ہے۔ اس وقت ان کا جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہنا کافی ضروری ہوتا ہے۔ جب ماں صحتمند رہے گی، تبھی بچہ بھی صحتمند رہے گا۔ ماں کو بچے کی پیدائش کے بعد اگلے ۲۴؍ گھنٹے تک بستر نہیں چھوڑنا چاہئے۔ ۷؍ دن تک جسمانی مشقت والا کام نہیں کرنا چاہئے۔
بچے کی پیدائش کے بعد ۳۰؍ دن کیوں اہم ہوتے ہیں ؟
ماہرین کہتے ہیں کہ بچے کی پیدائش کے دوران ماں کئی پیچیدہ مراحل سے گزرتی ہیں ۔ بچے کی پیدائش کے بعد وہ جسمانی طور پر کافی کمزور ہو جاتی ہے۔ اس وقت ماں کو اپنے کھانے پینے پر کافی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے ایسا کھانا کھانا چاہئے جو غذائیت سے بھرپور ہو۔
ماں کے جسم میں ڈبلیو بی سی (ہائٹ بلڈ سیلس) کی مقدار بڑھے، اس کے لئے اسے میوہ جات کھانا چاہئے۔ حالانکہ زیادہ بھاری بھرکم غذا کھانے سے اجتناب برتنا چاہئے لیکن ہلکا پھلکا اور غذائیت سے بھرپور کھانا ضرور کھائیں ۔ آئرن، وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور کے، کے ساتھ کیلشیم سے بھرپور غذا بھی ضروری ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا ڈائٹ چارٹ کیسا ہونا چاہئے؟
ماہرین کہتے ہیں کہ جب ماں کی خوراک بہتر ہوگی، تبھی دودھ پیتے بچے کو ضروری غذائیت ملے گی۔ اس لئے ماں کو بچے کی پیدائش کے اگلے ۴؍ ہفتے تک پھل، میوہ جات، دالیں ، ہری سبزیاں اور جوس لینا بے حد ضروری ہوتا ہے۔
سبزی: پالک، ہری میتھی، کدو، کریلا، بھنڈی اور پھلیاں ۔
پھل اور میوہ جات: کیلا، پپیتا، سیب، انار اور سبھی طرح کے میوہ جات۔
اناج: دال، چاول اور روٹی۔
نان ویج: انڈے اور مچھلیاں (زیادہ تیل مسالا نہ ہو)
لیکویڈ ڈائٹ: پھلوں کا جوس، چکن سوپ، سبزیوں کا سوپ اور دودھ۔