• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی عدالت نے ۲۰۱۸ء کے ایک مقدمے میں دھروراٹھی کے خلاف غیرضمانتی وارںت جاری کیا

Updated: November 23, 2026, 4:07 PM IST | New Delhi

دہلی کی ایک عدالت نے ۲۰۱۸ء کے ہتکِ عزت کے مقدمے میں بار بار عدم حاضری پر معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ انعم رئیس خان نے وکاس سنسکرتیاین کی شکایت پر یہ حکم صادر کیا، جبکہ مقدمے کی اگلی سماعت ۳؍ دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

 Youtuber Dhruv Rathee. Photo: INN.
یوٹیوبر دھرو راٹھی۔ تصویر: آئی این این۔

دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو۲۰۱۸ء کے ہتکِ عزت کے ایک مقدمے میں یوٹیوبر دھرو راٹھی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس معاملے پر مزید کارروائی ۳؍ دسمبر کو ہوگی، جبکہ تفصیلی حکم نامے کا ابھی انتظار ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ انعم رئیس خان نے یہ وارنٹ ۲۰۱۸ء میں وکاس سنسکرتیاین عرف وکاس پانڈے کی جانب سے دائر کردہ ہتکِ عزت کی شکایت پر جاری کیا ہے۔ یہ شکایت انہوں نے دھرو راٹھی کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر ان کے خلاف ایک ویڈیو اپ لوڈ کئے جانے کے بعد دائر کی تھی۔اس سے قبل ۳۱؍ اکتوبر کو عدالت نے راٹھی کے خلاف تازہ ضمانتی وارنٹ جاری کئے تھے۔ اس سے بھی پہلے۱۷؍ اکتوبر کو عدالت نے اس وقت ان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھاجب عدالتی اہلکار (پراسیس سرور) نے رپورٹ دی تھی کہ نوٹس کی تعمیل کروانے کے دوران ان کے گھر پر تالا لگا ہوا ملا۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال: کرسمس کے پیش نظر گرجا گھروں اور مشنری اسکولوں کی سیکوریٹی کا مطالبہ

عدالت نے دھرو راٹھی کو ہریانہ کے گروگرام میں واقع ان کے پتے پر تازہ سمن بھی جاری کئے تھے۔ان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ راٹھی عام طور پر آسٹریا میں رہائش پذیر ہیں اور دہلی میں `کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی ) کے مظاہروں کیلئے ہندوستان آئے تھے۔ عدالت نے اس بات کا بھی نوٹس لیا کہ راٹھی کو اس مقدمے میں ابتدائی طور پر جولائی ۲۰۱۹ء  میں طلب کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK