• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ڈجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے کاروبار کو نئی سمت دی جا سکتی ہے‘‘

Updated: November 23, 2026, 3:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’366DigitX‘ کے بانی ڈاکٹر کالسیکرکی نظر میں ڈجیٹل میڈیا صرف لائکس بڑھانے کا نام نہیں  بلکہ کاروبار کی ضرورت کو سمجھ کر صحیح سمت دینے کا موقع ہے، تجارت کے ساتھ سماجی خدمت کی خاندانی روایت کو برقراررکھنے میں بھی یقین رکھتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این
ڈجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے میں کاروباری اداروں کو اپنی شناخت مستحکم کرنے اور ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے والے ڈاکٹر ایم حسین کالسیکر کا کہنا ہے کہ ڈجیٹل مارکیٹنگ محض سوشل میڈیا پر لائکس یا ویب سائٹ پر ٹریفک بڑھانے  کا نام نہیں، بلکہ کسی بھی کاروبار کی ضروریات کو سمجھ کر اس کی پائیدار ترقی کیلئےمؤثر حکمت عملی تیار کرنے کا موقع دیتا ہے۔
’366DigitX‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر کالسیکر نے بتایا کہ ان کی کمپنی برانڈنگ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن ،  ویب سائٹ ڈیولپمنٹ، سوشل  میڈیا مارکیٹنگ اور ڈجیٹل اشتہارات سمیت مختلف خدمات فراہم کرتی ہے۔ ان کے مطابق ہر کاروبار کی ضرورت مختلف ہوتی  ہے،  اس کی آن لائن موجودگی کیلئے مخصوص حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں وزارتِ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس کی جانب سے ۲۰۲۳ء میں ’انسپائرنگ انٹرپرینیور آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر حسین کالسیکر   اپنی خاند انی روایات اور بزرگوں کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئ ےاس روایت پر قائم رہنے کی بات کرتے ہیں۔
 
 
انہوں نے  بتایا کہ ان کے نانا مرحوم حاجی یوسف یونس قاضی راجاپور کے معروف کاروباری شخصیت تھے، تاہم ان کی شناخت صرف کاروبار تک محدود نہیں تھی۔ وہ تعلیم اور سماجی ترقی کیلئے بھی سرگرم رہے۔  راجاپور کے نوجیون اسکول کی ترقی میں ان کا اہم رول تھا۔ ان کے چچا مرحوم حاجی عبدالرازق کالسیکر، جو دبئی کے معروف کاروباری اور رساسی پرفیومس کے بانی تھے، نے بھی مالی تعاون کے ذریعے اسکول کی جدید کاری اور نئی عمارت کی تعمیر میں حصہ لیا۔ڈاکٹر کالسیکر نے اپنے دادا مرحوم حاجی عبدالرحمٰن محمد اسماعیل کالسیکرکو بھی یاد کیا جنہوں نے راجاپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں داسور سے ممبئی کا سفر کیا  اوریہاں زیرو سے ہیرو بنتے ہوئے اپنی ۸؍ دکانیںقائم کیں۔ کاروبارکے ساتھ وہ ضرورتمند افراد اور خاندانوں کی خاموشی سے مالی مدد بھی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد حاجی محمد اسماعیل عبدالرحمٰن کالسیکر نے اس روایت کو آگے بڑھائی اور وہ بھی بڑھائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK