Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیئر کلر کروانے کے بعد بال روکھے کیوں ہوجاتے ہیں؟

Updated: July 01, 2026, 2:02 PM IST | Neha Singh | Mumbai

اب ہیئر کلر صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لئے نہیں کیا جاتا ہے بلکہ نو عمر لڑکیاں اپنا لُک بدلنے کے لئے بھی ہیئر کلر کرواتی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بالوں کو کلر کروانے کے بعد نمایاں تبدیلی آتی ہے لیکن یہ شکایت عام دیکھی جاتی ہے کہ بالوں کو کلر کروانے کے بعد وہ روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اب ہیئر کلر صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لئے نہیں کیا جاتا ہے بلکہ نو عمر لڑکیاں اپنا لُک بدلنے کے لئے بھی ہیئر کلر کرواتی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بالوں کو کلر کروانے کے بعد نمایاں تبدیلی آتی ہے لیکن یہ شکایت عام دیکھی جاتی ہے کہ بالوں کو کلر کروانے کے بعد وہ روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔ دراصل ہیئر کلر کروانے کے بعد ان کی دیکھ بھال ٹھیک طرح سے نہ کرنے کے سبب وہ روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔

اس تحریر میں ان کو غلطیوں کو ذکر کیا جا رہا ہے جو ہیئر کلر کے بعد کی جاتی ہیں:

ہیئر کلر، خاص طور پر پرمننٹ کلر اور بلیچنگ، بالوں کی باہری پرت (کیوٹیکل) کو کھول کر رنگ کو بالوں کے اندر پہنچاتے ہیں۔ اس پروسیس کے بعد بالوں کی نمی بنائے رکھنے کی صلاحیت میں کمی آسکتی ہے۔ اس سے بال روکھے، بے جان یا فریزی ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ ہر ہیئر کلر کا اثر مختلف ہوسکتا ہے۔ یہ استعمال کئے گئے پروڈکٹس، بالوں کی حالت اور بعد میں کی جانے والی دیکھ بھال پر منحصر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اچھا مہمان بننا بھی کسی ہنر سے کم نہیں

کلر کراونے کے فوراً بعد بار بار بال دھونا

کئی ہیئر پروفیشنل ابتدائی ۴۸؍ سے ۷۲؍ گھنٹے تک شیمپو نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس سے رنگ جلد پھیکا پڑنے لگتا ہے ساتھ ہی بال دھیرے دھیرے خشک ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس لئے اس بات کا خیال رکھیں کہ کلر کروانے کے فوراً بعد بال نہ دھوئیں۔

تیز گرم پانی سے بال دھونا

ہیئر کلر کروانے کے بعد تیز گرم پانی سے بالوں کو دھونے سے بالوں کی کیوٹیکل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سے نمی کم ہونے لگتی ہے اور بالوں کا رنگ پھیکا پڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ اس لئے نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے بالوں کو دھونا چاہئے۔

سلفیٹ والے شیمپو کا استعمال

کچھ سلفیٹ والے شیمپو گہرائی سے صفائی کرتے ہیں۔ اس سے رنگ جلد پھیکا پڑ سکتا ہے اور بال خشک ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔ اس لئے ہیئر کلر کے بعد ’کلر سیف‘ یا ’سلفیٹ فری‘ شیمپو کا استعمال کرنا مناسب ہوتا ہے۔

کنڈیشنر یا ڈیپ کلینزنگ نہ کرنا

کلر کئے ہوئے بالوں کو زیادہ موئسچرائزر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے کنڈیشنر اور وقتاً فوقتاً ڈیپ کنڈیشننگ کرنا چاہئے۔ اس سے بالوں کا روکھا پن کم ہوتا ہے اور رنگ بھی پھیکا نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھئے: تنہائی ہماری ساتھی، ہمیں بہتر بنانے میں معاون مگر...

ہیٹ اسٹائلنگ کا زیادہ استعمال

ہیئر کلر کروانے کے بعد اگر آپ ہیٹ اسٹائلنگ کا زیادہ استعمال کرتی ہیں تو اس سے بھی آپ کے بال روکھے اور بے جان ہوسکتے ہیں۔ اسٹریٹنر، کرلر اور ہائی ہیٹ بلیو ڈرائرر پہلے سے پروسیسڈ بالوں کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لئے اِن ٹولز کا کم سے کم استعمال کریں۔

چند سوالات کے جوابات جانئے:

سوال: کلر کئے ہوئے بالوں میں کبھی تیل نہیں لگانا چاہئے؟

جواب: یہ سبھی لوگوں پر عائد نہیں ہوتا۔ تیل لگانے کا طریقہ، مقدار اور بالوں کی ضرورت پر منحصر کرتا ہے۔

سوال: زیادہ کنڈیشنر لگانے سے بال ٹھیک ہوجائیں گے؟

جواب: کنڈیشنر بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، لیکن بہت زیادہ نقصان پہنچے ہوئے بالوں کی پوری طرح مرمت نہیں کرتا ہے۔

سوال: کیا صرف ایک بار ہیئر اسپا کرانے سے روکھاپن ہمیشہ کے لئے دور ہوجاتا ہے؟

جواب: ہیئر اسپا وقتی طور پر بالوں کو ملائم اور نرم بناتا ہے، ان کی درست دیکھ بھال ہی سے انہیں نرم اور ملائم بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بارش کا موسم: چھتری اور رین کوٹ خریدتے وقت اِن باتوں کو دھیان میں رکھیں

بال رنگنے کا قدرتی طریقہ:
اس کیلئے دو کپ پانی میں ایک چمچہ چائے کی پتی اور ایک چمچہ کلونجی شامل کرکے ان کو اتنی دیر پکائیں کہ پانی سوا کپ رہ جائے۔ پھر ایک کپ سوکھی مہندی، ایک انڈا، ۲؍ چمچے تیل (ناریل، سرسوں یا زیتون)، ایک چمچہ کتھا اور ایک چمچہ املی کا گودا لے کر ان تمام اجزاء کو مکس کریں۔ پھر اس میں پتی والا پانی ڈال کر ملا لیں اور ۲؍ سے ۳؍ گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ اسے لگانے سے ایک دن پہلے بالوں میں شیمپو کریں پھر اگلے دن اسے اپنے بالوں پر لگائیں اور ۳؍ سے ۴؍ گھنٹہ رہنے دیں۔ خشک ہوجائے تو سادے پانی سے دھولیں۔  اس کے بعد کوئی بھی تیل لے کر اس میں آھا چمچہ لیموں کا رس شامل کریں اور گیلے بالوں میں لگا کر ہوا میں خشک ہونے دیں، پھر اگلے دن شیمپو کرلیں۔ اس عمل کو مہینے میں ۲؍ بار کریں، بال خوبصورت براؤن اور چمکدار نظر آئینگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK