موسم ِ باراں کا آغاز ہوچکا ہے۔ مانسون کے آتے ہی چھتری اور رین کوٹ کی خریداری شروع ہوجاتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ بیشتر لوگوں نے چھتری اور رین کوٹ خرید لئے ہوں اور کچھ کی خریداری باقی ہو۔
EPAPER
Updated: June 25, 2026, 4:53 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
موسم ِ باراں کا آغاز ہوچکا ہے۔ مانسون کے آتے ہی چھتری اور رین کوٹ کی خریداری شروع ہوجاتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ بیشتر لوگوں نے چھتری اور رین کوٹ خرید لئے ہوں اور کچھ کی خریداری باقی ہو۔
موسمِ باراں کا آغاز ہوچکا ہے۔ مانسون کے آتے ہی چھتری اور رین کوٹ کی خریداری شروع ہوجاتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ بیشتر لوگوں نے چھتری اور رین کوٹ خرید لئے ہوں اور کچھ کی خریداری باقی ہو۔ اس مضمون میں چھتری اور رین کوٹ کی خریداری میں معاون ثابت ہونے والی دس باتیں بتائی جا رہی ہیں، ملاحظہ فرمائیں:
چھتری کے لئے:
چھتری کی سائز: چھتری خریدتے وقت اس کی سائز پر توجہ دیں۔ چھتری بہت چھوٹی نہ بہت بڑی ہو۔ ہمیشہ گولائی والی چھتری خریدنا چاہئے۔ اگر آپ کالج یا دفتر جاتی ہیں تو ایسی چھتری کا انتخاب کریں جس میں آپ کا بیگ بارش کے پانی میں بھیگنے سے محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھئے: رائل بلیو لُک آپ کو بخشے شاہانہ انداز
ہینڈلـ: یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ چھتری کا ہینڈل آرام دہ نہ ہو تو اِسے دیر تک پکڑنے سے ہاتھ میں درد ہوسکتا ہے۔ اس لئے چھتری خریدتے وقت اس کا ہینڈل اچھی طرح دیکھ بھال لیں۔ ساتھ ہی وہ مضبوط اور پائیدار ہے یا نہیں، جانچ لیں۔
لمبائی: چھتری کی لمبائی کم سے کم ۱۰؍ سے ۱۱؍ انچ ہونی چاہئے۔ اتنی لمبائی والی چھتری لینے میں آسانی ہوتی ہے۔
منی فولڈنگ ٹریول چھتری: اگر آپ روزانہ کالج یا دفتر کیلئے سفر کرتی ہیں تو منی فولڈنگ ٹریول چھتری خریدیں۔ چونکہ ایسی چھتریاں کم جگہ گھیرتی ہیں اس لئے انہیں بیگ میں رکھنا آسان ہوتا ہے۔
مٹیریل کی اہمیت: مضبوط اور عمدہ کپڑے والی چھتری خریدنی چاہئے۔ ہمیشہ دوہرے کپڑے سے تیار واٹر پروف فولڈنگ چھتری ہی خریدنا چاہئے۔
رین کوٹ کے لئے:
رین کوٹ کی لمبائی: رین کوٹ خریدتے وقت سب سے پہلے اس کی لمبائی دیکھنی چاہئے۔ ہمیشہ اپنے قد کے مطابق رین کوٹ خریدیں تاکہ آپ بارش میں بھیگنے سے بچ جائیں۔
سائز: رین کوٹ ہمیشہ ڈھیلا خریدنا چاہئے۔ کچھ خواتین اور لڑکیاں بیگ پیک پہننے کے بعد رین کوٹ پہنتی ہیں۔ اس صورت میں رین کوٹ ڈھیلا ہوگا تو سہولت ہوگی۔
رین کوٹ کی کوالیٹی: رین کوٹ ہمیشہ اچھی کوالیٹی کا خریدنا چاہئے۔ خراب کوالیٹی کے رین کوٹ اکثر پھٹ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: آم: غذائیت سے بھرپور اور صحت کے اعتبار سے بھی مفید
رین کوٹ کا رنگ: بازارمیں کئی رنگ کے رین کوٹ دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن گہرے رنگ کا رین کوٹ خریدنا چاہئے۔ ہلکے رنگ کا رین کوٹ جلد گندہ نظر آنے لگتا ہے۔
رین کوٹ کی اقسام: بازار اور آن لائن، دونوں جگہ رین کوٹ کی مختلف قسمیں دستیاب ہیں جن میں ٹرینچ اسٹائل، ریورسیبل، پونچو اور اسپورٹس اَپ رین کوٹ زیادہ پسند کئے جاتے ہیں۔ آپ اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق ان میں کسی ایک کا انتخاب کرسکتی ہیں۔