یونائیٹڈ نیشن کے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے مطابق، آلو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزیوں میں سے ایک ہے۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 3:38 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
یونائیٹڈ نیشن کے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے مطابق، آلو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزیوں میں سے ایک ہے۔
یونائیٹڈ نیشن کے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے مطابق، آلو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزیوں میں سے ایک ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور سبزی ہے۔ لیکن اگر آلو میں انکھوا نکل آئے تو اسے کھانے سے کئی سنگین مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔
آلو میں اس وقت انکھوا نکل آتا ہے جب اسے طویل عرصے تک ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ آلو پر روشنی پڑنے پر کلروفیل کے ری ایکشن سے وہ ہرے رنگ کا ہو جاتا ہے۔ نیشنل کیپٹل پوائزن سینٹر کے مطابق، انکھوا نکلا ہوا آلو صحت کیلئے نقصاندہ ہوتا ہے۔ اس میں سیولینائن اور چاکونائن جیسے کچھ نقصاندہ اجزاء ہوتے ہیں جن کے سبب صحت کے کچھ مسائل ہوسکتے ہیں:
انکھوا نکلے آلو کھانے کے نقصانات
نظام ہضم سے متعلق مسائل ہوسکتے ہیں۔
بخار اور سَر میں درد ہوسکتا ہے۔
چکر آسکتی ہے۔
جلد پر نشان آسکتے ہیں اور کھجلی ہوسکتی ہے۔
سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے۔
بلڈ شوگر کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
ان لوگوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے
ڈائٹیشین پونم تیواری کے مطابق، ’’تازہ آلو کی بہ نسبت انکھوا نکلا ہوا آلو بلڈ شوگر لیول کو تیزی سے بڑھا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اسے بالکل نہیں کھانا چاہئے۔‘‘ اس کے علاوہ کچھ اور لوگوں کیلئے بھی انکھوا نکلا ہوا آلو صحت کے اعتبار سے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے جیسے کہ:
٭حاملہ خواتین، بچے اور بزرگوں کیلئے
٭جن لوگوں کا ہاضمہ کمزور ہوتا ہے
٭نیورولوجیکل کے مرض مبتلا افراد کیلئے
٭جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو
٭الرجی میں مبتلا افراد کیلئے
آلو میں انکھوا نہ نکلے اس کیلئے یہ احتیاط برتیں
آلو ہمیشہ ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔
اسے پیاز اور لہسن سے دور رکھیں۔
پلاسٹک کی تھیلی یا فریج میں نہ رکھیں۔
نمی سے دور رکھیں اور ایسی جگہ پر نہ رکھیں جہاں سورج کی روشنی آتی ہو۔
آلو ہمیشہ ہوا دار جگہ پر ہی رکھیں۔
خراب یا انکھوا نکلے ہوئے آلو کو دیگر آلوؤں سے علاحدہ کر دیں۔n
انکھوا نکلے آلو کا کیا کریں؟
انکھوا نکلے آلو کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کمپوسٹ بین میں ڈال دیں۔ سڑنے کے بعد یہ مٹی کی غذائیت کو بڑھا کر پودوں کی افزائش کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
انکھوا نکلے آلو کو پیس کر اس کا رَس پودوں پر چھڑک دیں۔ یہ ایک نیچرل پیسٹی سائیڈ کی طرح کام کرتا ہے اور چھوٹے کیڑوں مکوڑوں کو دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
انکھوا نکلے آلو کو گملے یا کھیت کی مٹی میں لگا سکتے ہیں۔ اس سے نئے پودے اُگتے ہیں۔
انکھوا نکلے آلو کے رس کو جلد کی نگہداشت کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آلو کے رس کو سورج کی تمازت کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ البتہ اسے لگانے سے پہلے پیچ ٹیسٹ ضرور کریں۔