سبز الائچی (Cardamom) گھروں میں استعمال ہونے والا مسالہ ہے۔ اس کے استعمال سے کھانا میں خوشبو دار ہوجاتا ہے۔
EPAPER
Updated: October 20, 2026, 4:12 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
سبز الائچی (Cardamom) گھروں میں استعمال ہونے والا مسالہ ہے۔ اس کے استعمال سے کھانا میں خوشبو دار ہوجاتا ہے۔
سبز الائچی (Cardamom) گھروں میں استعمال ہونے والا مسالہ ہے۔ اس کے استعمال سے کھانا میں خوشبو دار ہوجاتا ہے۔ صحت کے حوالے سے بھی اس کے کئی فوائد ہیں:
یہ منہ کی بدبو دور کرنے اور سانسوں کو مہکانے میں مددگار ہے۔
سبز الائچی پیٹ کے امراض سے نجات دلاتی ہے۔
بدہضمی میں اس کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے۔
ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
یہ متلی کی کیفیت کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قے کو روکتی ہے۔
یہ ڈکار اور سینے کی جلن میں الائچی مفید ہے۔
چھوٹی الائچی کے استعمال سے ہمارے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔
دودھ کے ساتھ اس کا استعمال بلغم پیدا ہونے سے روکتا ہے۔
کھانسی اور نزلہ و زکام میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
گلا بیٹھ جانے کی صورت میں اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
چربی گھلانے میں بھی یہ ہماری مدد کرتی ہے۔
الائچی کے تیل کے چند قطرے پانی میں ڈال کر نہایا جائے تو تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔
ذہنی صحت کے لئے مفید ہے۔
سانس کی بیماریوں میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔