Inquilab Logo

دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ایئربڈ

Updated: July 27, 2020, 10:43 AM IST | Agency

حقیقی وقت(ریئل ٹائم) میں ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے والے دستی آلات اور ہیڈفون عام ہورہے ہیں لیکن اکثر ’مترجم آلات‘ کے لئے انٹرنیٹ کنکشن لازمی ہوتا ہے لیکن اب دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ہیڈفون بنایا گیا ہے جو کئی زبانوں کا بخوبی ترجمہ کرسکتا ہے

Offline Translator
آف لائن ٹرانسلیٹر

 حقیقی وقت(ریئل ٹائم) میں ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے والے دستی آلات اور ہیڈفون عام ہورہے ہیں لیکن اکثر ’مترجم آلات‘ کے لئے انٹرنیٹ کنکشن لازمی ہوتا ہے لیکن اب دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ہیڈفون بنایا گیا ہے جو کئی زبانوں کا بخوبی ترجمہ کرسکتا ہے۔اس ٹرانسلیٹر ایئربڈ کا نام ’ٹائم کیٹل ٹو‘ ہے۔ یہ بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے  انگریزی سے چینی، جاپانی، فرانسیسی اور کوریائی زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے اسی طرح چھ زبانوں کا انگریزی ترجمہ کرنے کے قابل ہے۔ اتنا ہی نہیں اس  ائیربڈز سے موسیقی بھی سنی جاسکتی ہے ۔وائی فائی یا سیل فون نیٹ ورک کے ساتھ ٹائم کیٹل ٹو۹۳؍ زبانوں اور لہجوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ترجمے کے علاوہ ان ایئربڈ پر آپ فون کال بھی وصول کرسکتے ہیں جس کے لئے  ایک ایپ بھی بنائی گئی ہے۔ خواہ بولنے والے کی رفتار تیز ہو یا دھیمی اس کا خاص سینسر تمام الفاظ کو محسوس کرکے انہیں اپنے سافٹ ویئر میں بھیجتا ہے اور ترجمہ سناتا رہتا ہے۔ اس کی حساسیت بڑھا کر صارف اپنے اطراف میں بولنے والے افراد کی باتوں کو بھی اپنی زبان میں ترجمہ کرکے سن سکتے ہیں۔ لیکن اس کا استعمال کاروباری حضرات اور سیاحت سے وابستہ افراد کے لئے  سب سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اسے مختلف زبانوں کی خبروں اور فلموں پر آزمایا گیا تو اس اس نے درست ترین ترجمہ پیش کیا۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK