Inquilab Logo

شاؤمی نےمضبوط کیمرے والا فون’ می ۱۰؍آئی ‘ متعارف کرایا

Updated: January 07, 2021, 12:24 PM IST | Agency

شاؤمی نے مضبوط کیمرے والا اپنا نیا فون ’می ۱۰؍آئی ‘ متعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا اب تک کاسب سے سستا فون ہے۔

MI 10 I
ایم آئی ۱۰ آئی

شاؤمی نے مضبوط کیمرے والا اپنا نیا فون ’می ۱۰؍آئی ‘ متعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا اب تک کاسب سے سستا فون ہے۔کمپنی نے اپنے می ۱۰؍ سیریز کے اس فون کے فیچرس ریڈمی نوٹ نائن پرو جیسے رکھے ہیں۔شاؤ می۱۰؍ آئی میں۶ء۶۷؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو  ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے ۔ اس چینی کمپنی کے مطابق ڈسپلے پینل خودکار طور پر ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے۳۰؍ ہرٹز یا گیمنگ اور دیگر ایپس کے دوران۱۲۰؍ ہرٹز ریٹ پر سوئچ کرسکتا ہے۔اس فون کے ڈسپلے میں ایچ ڈی آر۱۰؍ پلس اور وائیڈ وائن ایل ون سپورٹ  دیا گیا ہے۔  شاؤمی نے اپنے اس نئے فون میں۶؍سے ۸؍ جی بی ریم اور۶۴؍ سے۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج کی سہولت دی ہے ۔ اس فون کی بیٹری کی بات کریں تو یہ ۴۸۲۹؍ایم اے ایچ استعداد کی بیٹری ہے اور چارجنگ کیلئے  ۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیا گیا ہے۔ فو ن کے دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکر، ہیڈفون جیک، سائیڈ  فنگرپرنٹ اسکینر اور آئی آر بلاسٹر قابل ذکر ہیں۔  فون کے پچھلے حصے (بیک پر)۴؍ کیمرے دئیے گئے ہیں جن میں مین کیمرا۱۰۸؍ میگا پکسل،اس کے ساتھ ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل،۲؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے۔ فون کے فرنٹ میں۱۶؍ میگا پکسل پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ یہ فون سب سے پہلے ہندوستان میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ می ۱۰؍ آئی فون کے ۶؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج  ماڈل کی قیمت۲۱؍ہزار ۹۹۹؍روپے  ہے  جبکہ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت ۲۳؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK