شاؤمی ریڈمی کا کے ۳۰؍ ایس لانچ کردیاگیا ہے۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے فیچر فلیگ شپ فون جیسے ہیں مگر یہ قیمت کے اعتبار سے ایک اوسط بجٹ والا فون ہے
EPAPER
Updated: October 29, 2020, 12:25 PM IST
|
Agency
شاؤمی ریڈمی کا کے ۳۰؍ ایس لانچ کردیاگیا ہے۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے فیچر فلیگ شپ فون جیسے ہیں مگر یہ قیمت کے اعتبار سے ایک اوسط بجٹ والا فون ہے شاؤمی ریڈمی کا کے ۳۰؍ ایس لانچ کردیاگیا ہے۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے فیچر فلیگ شپ فون جیسے ہیں مگر یہ قیمت کے اعتبار سے ایک اوسط بجٹ والا فون ہے۔ریڈمی کے ۳۰؍ ایس کو۱۱؍نومبر ۲۰۲۰ء سے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ دنیا کے دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا۔ریڈمی کے ۳۰؍ ایس میں اسنیپ ڈریگن ۸۶۵؍ پروسیسر دیا گیا ہے۔فون میں ۶ء۶۷؍ انچ کا ڈسپلے۱۴۴؍ ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے اور دیکھنے میں یہ می۱۰؍ ٹی جیسا ہے۔اس فون میں۸؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں۔ فون کا ڈسپلے ایل سی ڈی پر مشتمل ہے اور اسی وجہ سے فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ میں دیا گیا ہے تاہم فل ایچ ڈ پلس ریزولوشن اور گوریلا گلاس۵؍پروٹیکشن فراہم کی گئی ہے۔اس ڈیوائس میں۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر۳؍ کیمرے ہیں جن میں مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے۔فون کے فرنٹ پر۲۰؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔اس فون کا۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والا ماڈل۳۹۰؍ ڈالر جبکہ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والا ورژن۴۱۵؍ ڈالرزمیں دستیاب ہوگا۔