Inquilab Logo

ینترا انڈیا لمٹیڈ میں اسکل انڈیا مشن کے تحت آئی ٹی آئی امیدواروں کی اپرنٹس شپ بھرتی

Updated: February 28, 2023, 12:19 PM IST | Salim Alwar | Mumbai

مجموعی طور پر ۵۱۹۵؍اسامیوں کیلئے اپرنٹس شپ بھرتی کا عمل منعقد کیاجا رہا ہے، جس میں ۳۵۰۸؍اسامیاں آئی ٹی آئی پاس امیدواروں کیلئے اور۱۸۸۷؍اسامیاں دسویں کامیاب امیدواروں کیلئے مختص ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

ینترا (Yantra) انڈیا لمٹیڈ حکومت ہند کی وزارت دفاع کا ایک ادارہ ہے جس کا تعلق ڈیفینس میں مختلف بھرتیوں سے ہے۔ اس کی بنیاد ۲۰۲۱ میں رکھی گئی۔ اس کا مقصد حکومت ہند کے آرڈیننس فیکٹری بورڈ کو ۷؍مختلف پبلک سیکٹر کمپنیوں میں تقسیم کرناتھا جس کے تحت ڈیفینس کے مختلف شعبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق سازو سامان ، جنگی سامان، دھماکہ خیز مادہ و دیگر ضروری اشیاء مہیا کرنا ہے۔ اب ینترا انڈیا لمٹیڈ حکومت ہند کی ایک تو پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کمپنی ہے۔
  اس وقت ینترا انڈیا لمٹیڈ نے ۵۳۹۵؍اسامیوں کیلئے جس میں سے ۳۵۰۸؍اسامیاں آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کیلئے اور ۱۸۸۷؍غیر آئی ٹی امیدواروں یعنی محض دسویں کامیاب امیدواروں کی بھرتی کیلئے YIL ایڈ ورٹائزمنٹ جاری کیا ہے جس کے تحت ۲۷؍فروری تا ۲۸؍مارچ ۲۰۲۳ تک اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ بھرتی حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن کا ایک حصہ ہے لہٰذا ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ اس آسان سے موقع سے استفادہ کرنے کیلئے آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر آن لائن درخواست دیں اور بھرتی کے طریقۂ کار کے مطابق اپرنٹس شپ ٹریننگ مکمل کریں اور بہترین سے بہترین سرکاری یا نیم سرکاری کمپنی میں مستقل ملازمت کیلئے کوشش کریں جن امیدواروں نے ٹریننگ مکمل کی ہے وہ دوبارہ درخواست نہ دیں۔
 بھرتی کی مکمل تفصیلات درج ہیں
 موقع کیا ہے؟
 ینترا انڈیا لمٹیڈ(وائی آئی ایل)  میں اپرنٹس شپ ٹریننگ کیلئے ۵۳۹۵؍امیدواروں کی بھرتی
بھرتی کی تفصیلات
nآئی ٹی آئی فارغ امیدواروں کیلئے اسامیوں کی تعداد : ۳۵۰۸؍اسامیاں
nدسویں کامیاب امیدواروں کیلئے اسامیوں کی تعداد: ۱۸۸۷؍ اسامیاں
عمر کی حد
 ۱۵؍تا ۲۴؍سال(۲۸؍مارچ ۲۰۲۳) کے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ عمر کی اوپری حد میں اوبی سی امیدواروں کو ۳؍ سال، ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍ سال اور معذوروں کو ۱۰؍ سال کی رعایت ہوگی۔
درکار تعلیمی لیاقت
(۱)آئی ٹی آئی کٹیگری کیلئے: درخواست کے متمنی امیدوار کسی بھی ٹریڈ سے آئی ٹی آئی کامیاب ہوں۔
(۲)نان آئی ٹی آئی نان کٹیگری کیلئے: درخواست کے متمنی امیدوار کم از کم ۵۰؍فیصد مارکس کے ساتھ دسویں (ایس ایس سی)کامیاب ہوںاورمیتھ میٹکس اور سائنس میں کم از کم ۴۰؍فیصد مارکس حاصل کئے ہوں۔
بھرتی کس جگہ کیلئے ہورہی ہے؟
  منتخب امیدواروں کو اپرنٹس شپ ٹریننگ کیلئے کسی بھی آرڈیننس یا آرڈیننس اکیوپمنٹ فیکٹری میں بھیجا جائے گا جس کی تفصیلات مکمل نوٹیفکیشن کے ساتھ دی گئی ہیں۔
اپرنٹس شپ ٹریننگ کی میعاد
  اپرنٹس شپ ایکٹ ۱۹۶۱ء کے مطابق یہ ٹریننگ ایک تا دو سال کیلئے ہوسکتی ہے۔
ماہانہ اسٹائپنڈ
  منتخب امیدواروں میں آئی ٹی آئی فارغ امیدواروں کو اپرنٹس شپ ٹریننگ کے دوران ماہانہ ۷؍ ہزار روپے اور نان آئی ٹی آئی یعنی دسویں کامیاب امیدواروں کو ماہانہ ۶؍ ہزار روپے اسٹائپنڈ دیاجائےگا۔
بھرتی کا طریقہ کار
(۱)آئی ٹی آئی فارغ امیدواروں کا انتخاب ان کے ٹریڈ کے مطابق فیکٹری وائز ہوگا۔ امیدواروں کا آئی ٹی آئی اور دسویں (ایس ایس سی) دونوں امتحان میں کم از کم ۵۰؍ فیصد مارکس ہونا ضروری ہے۔ میتھ میٹکس اور سائنس میں کم از کم ۴۰؍فیصد مارکس ہوں۔
(۲) نان آئی ٹی آئی امیدواروں کا انتخاب دسویں میں ان کے حاصل شدہ مارکس کی بنیادپر ہوگا۔ حاصل شدہ مارکس کو+A  تا ’سی ‘گریڈ میں تقسیم کیا گیا ہے جو مندرجہ ذیل ہے۔ ۹۰ سے  ۱۰۰(+A  ) ،۸۹۔ ۸۰(اے گریڈ)، ۷۹۔۷۰ (+Bگریڈ)، ۶۹۔۶۰(بی گریڈ)، ۵۹۔۵۰(سی پلس گریڈ)،۴۹۔۴۰(سی گریڈ)
اسناد کی تصدیق
 اسامیوں کی پوزیشن کے مطابق منتخب امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی اور انہی امیدواروں کو سرٹیفکیٹ کی تصدیق اور میڈیکل امتحان کیلئے طلب کیا جائیگا اور ان دو مرحلوں کے بعد ہی منتخب امیدواروں کو طے شدہ فیکٹری میں اپرنٹس شپ ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا۔
میڈیکل امتحان
 اسناد کی تصدیق کے بعد میڈیکل امتحان(ٹیسٹ) کیلئے بھیجا جائےگا۔ میڈیکل امتحان کیلئے جگہ اور وقت کی اطلاع متعلقہ فیکٹری کے ذریعے امیدواروں کو ذاتی طور پر دی جائےگی۔
ہوسٹل کی سہولت
  اگر دستیاب ہوتو محدود تعداد میں امیدواروں کو ہوسٹل (رہائش) کی سہولت دی جائیگی۔
میڈیکل کی سہولت
  آرڈیننس فیکٹریز اپنے امیدواروں کو اپرنٹس شپ کے دوران حسب ضرورت میڈیکل کی سہولت فراہم کریں گی۔
آرڈیننس فیکٹریوں کے نام جہاں کیلئے امیدواروں کا انتخاب کیا جارہا ہے
(۱)آرڈیننس کیبل فیکٹری، چندی گڑھ(۲) گن کیریج فیکٹری،جبل پور(۳)گرے آئرن فیکٹری، جبل پور(۴)آرڈیننس فیکٹری،اٹارسی (۵) آرڈیننس فیکٹری کھماریہ، جبل پور(۶)آرڈیننس فیکٹری،کٹی(۷)وہیکل فیکٹری، جبل پور(۸)ہائی ایکسپوزو فیکٹری، پونے(۹)مشین ٹول فیکٹری، امبرناتھ(۱۰)آرڈیننس فیکٹری،ناگپور (۱۱) آرڈیننس فیکٹری،امبرناتھ تھانہ(۱۲) آرڈیننس فیکٹری، بھنڈارا(۱۳) آرڈیننس فیکٹری، بھساول (۱۴)آرڈیننس فیکٹری،چاندا، چندر پور (۱۵) آرڈیننس فیکٹری،دیہو روڈ پونے(۱۶)آرڈننس فیکٹری،ورنگاؤ(۱۷)امیونیشن فیکٹری، کھڑکی، پونے  (۱۸)آرڈیننس فیکٹری، بولنگیر اڑیسہ(۱۹) کوڈانٹ فیکٹری، تمل ناڈو(۲۰) ہائی انٹرجی فیکٹری، گڑ چرولی (۲۱)ہیوی وہیکل فیکٹری چنئی(۲۲) آرڈیننس فیکٹری ، میدک حیدرآباد(۲۳)فائٹرگن فیکٹری،کانپور(۲۴) آرڈیننس فیکٹری کانپور(۲۵)آرڈیننس فیکٹری مراد نگر(۲۶)آرڈیننس پیرا شوٹ فیکٹری کانپور (۲۷) اسمال آرمس فیکٹری کانپور(۲۸)آرڈیننس فیکٹری دہرا دون(۲۹)آپٹو الیکٹرونکس فیکٹری دہرا دون(۳۰) گن اینڈ شیل فیکٹری کوس پور ویسٹ بنگال(۳۱) میٹل اینڈ اسٹیل فیکٹری،استاپور ویسٹ بنگال(۳۲) آرڈیننس فیکٹری ،ڈم ڈم کولکاتا(۳۳)رائفل فیکٹری، استاپور ویسٹ بنگال
درخواست کیسے دیں؟
درخواست صرف اور صرف آن لائن ہی دینی ہے۔
امیدوار ینترا انڈیا لمٹیڈ کے ذریعے جاری YIL  ایڈورٹائز منٹ 1417/27-2-2023کا مطالعہ کریں۔
اپنی تعلیمی لیاقت کے مطابق آئی ٹی آئی اپرنٹس شپ یا نان آئی ٹی آئی اپرنٹس شپ یعنی(دسویں کامیاب) کا انتخاب کریں۔
سہولت اور ترجیحات کے مطابق آرڈیننس فیکٹری اور ٹریڈ کا انتخاب کریں۔
درخواست فارم پُرکرنے کے لئے درج ذیل ویب سائٹ پر جائیں: http://www.yantraindia.co.in   اور کریئر کلک کریں اور متذکرہ ایڈورٹائز منٹ پر دی گئی ہدایت کے مطابق درخواست فارم پُر کریں۔
ء۵۔۳ء۵ سائز کا کلر فوٹو گراف جے پی جی فارمیٹ میں ۲۰ تا ۳۰ کے بی سائز میں اَپ لوڈ کریں۔
آدھار کارڈ کا ۱۲ ڈیجٹ کا نمبر کالم میں درج کریں۔
 درج ذیل اسناد کی کاپی کالم میں اَپ لوڈ کریں۔
آدھار کارڈ اگر نہ ہوتو کوئی فوٹو لگا شناختی کارڈ مثلاً ووٹر آئی کارڈ، پین کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس یا کوئی فوٹو لگا شناختی کارڈ یا قومی بینک کا فوٹو چسپاںکی ہوئی بینک بک
 دسویں کی مارک شپ(۳) آئی ٹی آئی کی مشترکہ مارک شیٹ(آئی ٹی آئی اپرنٹس شپ والوں کیلئے)
کاسٹ سرٹیفکیٹ(کاسٹ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے
معذوری کا سرٹیفکیٹ (معذور امیدواروں کیلئے)
جنرل اور اوبی سی امیدواروں کو ۲۰۰؍روپئے اور ایس ٹی ایس سی ، معذور امیدواروں کو ۱۰۰؍روپئے بطور فیس ادا کرنا ہے۔ یہ فیس پے منٹ گیٹ وے کے ذریعے ادا کرنا ہے۔
آن لائن درخواست فارم کی آخری تاریخ:۲۸؍مارچ ۲۰۲۳ ء۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK