Inquilab Logo

ریاستی سطح کے اعلیٰ سرکاری عہدہ کے متمنی نوجوان ایم پی ایس سی امتحان میں قسمت آزمائیں 

Updated: January 05, 2023, 10:45 AM IST | Amira ansari | Mumbai

دھیان رہے کہ ۶؍ ماہ قبل ہی مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن ( ایم پی ایس سی)  امتحان کا نصاب تبدیل کیا گیا ہےاور اب اس کا مکمل نصاب و امتحان کا طریقہ کار یوپی ایس سی کے طرز کا کردیا گیا ہے۔اس لئے یوپی ایس سی اور ایم پی ایس سی امتحان کی تیاری ایک ساتھ کی جاسکتی ہے، بلکہ ایم پی ایس سی خواہشمند امیدواروں کو کچھ زیادہ نصاب دیکھنا ہوگا۔ اس امتحان کے متعلق اہم تفصیلات اس مضمون میں پیش کی جارہی ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے زیرِ اہتمام ریاست ِ مہاراشٹر میں پولیس سب انسپکٹر ، ایجوکیشن آفیسر  سے لے کر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  ، نائب تحصیلدار ، ڈپٹی کلکٹر تک  کے عہدوں کے لئے  تقرر کیا جاتا ہے۔ہر سال ریاست کے مختلف محکموں میں الگ الگ عہدوں کے تقرر کے لئے مختلف بھرتی کے لیے ریاستی سروس کمیشن کے ذریعے مسابقتی امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔ منترالیہ میں کام کرنے والے مختلف کارندے ، کلرکس ، کلاس اول ، دوم ، سوم اور چہارم زمرہ ،غرض یہ کہ  ہر طرح کی اسامیاں  اسی کمیشن کے ذریعے پُرکی جاتی ہیں ۔
 ہمارے اکثر طلبہ سول سروسیزکا رُخ کرتے ہیں لیکن اس سے کچھ درجہ آسان سمجھے جانے والے اس امتحان میں اکثر شرکت نہیں کرتے ،ا س کی سب سے بڑی وجہ کم علمی کے ساتھ ساتھ مراٹھی زبان کا خوف ہوتا ہے۔ حالاں کہ ہماری ریاست میں دسویں جماعت تک مراٹھی مضمون کی تعلیم لازمی ہے ، اور تھوڑی سی توجہ اور محنت اس امتحان میں کامیابی دلاسکتی ہے۔ مہاراشٹر فاریسٹ سروس ، سینئر اور جونیئر کلرک ، دیوانی جج، ہائر لیول اور کلاس ون جوڈیشیل مجسٹریٹ، ٹیکس اسسٹنٹ ، مختلف محکموں کے تحت سب انسپکٹر، موٹر وہیکل ڈپٹی انسپکٹر ، فوڈ انسپکٹر جیسے امتحانات منعقد کئے  جاتے ہیں۔ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے ہر سال کچھ نشستیں پُر کی جاتی ہیں۔ اسی طرح محکمہ داخلہ ، پولس ، کلرک ، محکمہ جنگلات ، فاریسٹ آفسر ، رینجر اور ڈرائیور ، محکمہ تعمیرات عامہ میں جونیئر، سینئر کلرک ،جونیئر انجینئر، محکمہ زراعت میں کرشی سیوک جونیئر اور سینئر کلرک زراعتی نگراں ، محکمہ لینڈ سروے میں لینڈ سروئیر اور جونیئر کلرک ، محکمہ آب پاشی میں جونیئر اور سینئر کلرک ، جونیئر انجینئر، محکمہ صحت عامہ میں میڈیکل خدمت گزار ، محکمہ تعلیم میں جونیئر اور سینئر کلرک ، محکمہ محصول میں تلاٹھی اور گرام سیوک جیسے عہدوں کے امتحان منعقد کیے جاتے ہیں۔ مختلف عہدوں کےلئے تعلیمی اہلیت اور عمر کی اہلت مختلف ہوتی ہے۔ ان میں سے کچھ عہدوں کے لئے  دسویں اور بارہویں کامیاب امیدوار بھی اہل ہوتے ہیں۔ جبکہ زیادہ تر عہدوں کے لئے  گریجویشن امیدوار اہل ہوتے ہیں۔ 
ان  عہدوں کیلئے امیدواروں کو منتخب کیا جاتا ہے
 ڈپٹی کلکٹر ( اگروپ اے ) 
 ڈپٹی سُپرنٹنڈنٹ آف پولیس   اے سی پی  ( گروپ اے) 
 اسسٹنٹ سیلس ٹیکس کمیشنر  ( گروپ اے)
 ڈپٹی مینجر ۔ کوآپریٹیو سوسائیٹیز ( گروپ اے)
 ڈپٹی سی ای او بی ڈی او ( گروپ اے)
 اسسٹنٹ ٹریزری  اینڈ اکاؤنٹس ( گروپ اے ) 
 چیف آفیسر ( میونسپلٹی  یا کاؤنسل  ( گروپ اے) 
 سُپرنٹنڈنٹ ( گروپ اے) 
 ایجوکیشن آفیسر   تحصیلدار ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر 
 اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر 
  اکاؤنٹس آفیسر ( گروپ بی) 
 سیکشن آفیسر ( منترالیہ) ( گروپ بی) 
 بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ( گروپ بی) 
 چیف آفیسر  : میونسپلٹی یا کاؤنسل ( گروپ بی) 
 اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز( گروپ بی ) 
 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ( گروپ بی) 
 اسسٹنٹ کمشنر نایاب تحصیلدار ( گروپ بی) 
امیدواروں کا انتخاب امتحان کی بنیاد پرہوتا ہے
 ان عہدوں پر فائز ہونے کے لیے ایم پی ایس سی کے ذریعے منعقدہ امتحان ( پریلیمنری، مینس اور انٹرویو) سے گزرنا ہوتا ہے ۔ 
پریلیمنری امتحان : ا  س میں  دو دو گھنٹوں کے دو پرچے ہوتے ہیں ۔ جس میں پہلا پرچہ آبجیکٹو ٹائپ کا ہوتا ہے مراٹھی یا انگریزی  میں اس میں ڈگری لیول کے سولات پوچھے جاتے ہیں  جبکہ دوسرے پرچے میں کل ۷؍ ذیلی عنوانات ہوتے ہیں جن میں سے پہلے ۵؍ ڈگری لیول کے جبکہ چھٹا دسویں کے لیول کا اور ساتواں دسویں یا بارہویں لیول کا ہوتا ہے۔
مینس امتحان : پریلمنری کوالیفائی کرنے کے بعد مینس میں پہلا مرحلہ تحریری امتحان   ۸۰۰ ؍مارکس کے لئے کل۶؍پرچوں پر مشتمل  جبکہ دوسرا مرحلہ ۱۰۰؍ مارکس پر مشتمل انٹرویو ہوتا ہے۔کل ۶؍ پرچوں میں
پہلا پرچہ : مضمون نویسی  تین گھنٹوں پر مشتمل دو مضامین  ( انگریزی یا مراٹھی میں )  سو مارکس کے لیے ( بارہویں کے لیول کا )
دوسرا پرچہ : معروضی نوعیت کا : ایک گھنٹے پر مشتمل  ۵۰ سوالات مراٹھی مضمون پر اور ۵۰ سوالات انگریزی مضمون پر  ( گریجویشن لیول کا )
تیسرا پرچہ :  معروضی نوعیت کا:دو گھنٹے پر مشتمل ۱۵۰  سوالات  : جنرل اسٹڈی  پہلا  ( گریجویشن لیول )  ۱۵۰ مارکس 
چوتھا پرچہ :   معروضی نوعیت کا: دوگھنٹے پر مشتمل ۱۵۰  سوالات  : جنرل اسٹڈی  دوسرا  ( گریجویشن لیول )  ۱۵۰ مارکس
پانچوں پرچہ :   معروضی نوعیت کا: دوگھنٹے پر مشتمل ۱۵۰  سوالات  : جنرل اسٹڈی  تیسرا  ( گریجویشن لیول )  ۱۵۰ مارکس
چھٹا پرچہ :  معروضی نوعیت کا: دوگھنٹے پر مشتمل ۱۵۰  سوالات  : جنرل اسٹڈی  چوتھا ( گریجویشن لیول )  ۱۵۰ مارکس
http://www.mpsc.gov.in
امتحان کی تیاری کروانے والے اہم مراکز 
 اس ریاستی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کے مراکز جو گورنمنٹ کے زیرِسرپرستی چلائے جا رہے ہیں۔ وہ درج ذیل ہیں ۔
 پری آئی اے ایس  کوچنگ سینٹر برائے ایس سی، او بی سی اور اقلیت : آل انڈیا مسابقتی کے لیے امیدوار امتحان، اورنگ آباد
پتہ: ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ ودیا پیٹھ،اورنگ آباد  سربراہ کا نام: ڈاکٹر اے جی خان، ڈائریکٹر
ای میل آئی ڈی: barnuaur(a)born4vsnl.net.in
ویب سائٹ: www.barnuniversity.ac.in
 اسٹیٹ انسٹی ٹیو ٹ فار ایڈمنسٹریٹیو کرئیر ، ممبئی  
پتہ: ہزاریمل سومانی مارگ، بالمقابل۔ سی ایس ٹی ،ممبئی -400001  ۔ سربراہ کا نام: ڈاکٹر بی جی کلکرنی، انچارج ڈائریکٹر
ویب سائٹ: www.siac.ac.in
 پری آئی اے ایس ٹریننگ سینٹر، کولہاپور
پتہ: راجارام کالج کیمپس، جمخانہ بلڈنگ۔
کولہاپور-416004۔ سربراہ کا نام: ڈاکٹر اے ایس پریت، انچارج ڈائریکٹر
ویب سائٹ: www/preias_kop.com
پری آئی اے ایس ٹریننگ سینٹر، ناگپور
پتہ: اولڈ موری کالج بلڈنگ۔ سیتابردی ناگپور- 440001
سربراہ کا نام: ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایم ایم گڈیگون۔ ویب سائٹ
preiasnagpur.com/admission-procedure  
پونے یونیورسٹی کا مسابقتی امتحانی مرکز۔
پتہ: مسابقتی امتحانی مرکز،پونے یونیورسٹی - 411 007
سربراہ کا نام: پروفیسر ارون دلوی، ڈائریکٹر  (سربراہ محکمہ دفاع اور اسٹریٹجک اسٹڈیز)
ویب سائٹ: www.unipune.ernet.in
ڈاکٹر چنتامن راؤ دیشمکھ، انتظامی تربیتی ادارہ
پتہ: انتظامی تربیتی ادارہ، تھانے کارپوریشن پرانی عمارت، پہلی منزل، اسٹیشن روڈ،تھانے- 400601
سربراہ کا نام: پروفیسر سبحان سومن، ڈائریکٹر
ویب سائٹ : www.cdinstitute.net 
اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے  آپ  فاروق نائیک واڑی  سر سے اس نمبر :  9833402001، پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK