Inquilab Logo

ہندوستانی نوجوان نے ایک پیر پر کودنے کا انوکھا ریکارڈ بنایا

Updated: July 23, 2020, 10:41 AM IST | Agency

دبئی میں رہنے والے سوہم مکھرجی نے ۳۰؍ سیکنڈ میں ایک پیرسے۱۰۱؍ بار کودنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈقائم کیا

Soham Mukharjee
سوہم مکھرجی ۔ تصویر : آئی این این

 گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کے جنون میں لوگ حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں۔ دبئی میں رہنے والا ہندوستانی نوجوان سوہم مکھرجی بھی ایسے ہی افراد میں سے ایک ہے۔ سوہم نے ایک پیر کی مدد سے ۱۰۱؍بار کودنے کا کارنامہ صرف ۳۰؍ سیکنڈ میں انجام دیا ہے۔ اس انوکھے کارنامے کو انجام دے کر انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔ 
 ’دی ہندو ‘کی رپورٹ کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والا سوہم جو فی الحال دبئی میں مقیم ہے نےایک پیر پر۳۰؍ سیکنڈ میں  ۱۰۱؍بار کود نے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔  ۱۷؍سالہ نوجوان کے اس کارنامہ کو دوکیمروں کی مدد سے عکس بند کیا گیا۔ سوہم مکھرجی کا کہنا ہے کہ وہ۱۳؍ سال سے کراٹے کی ایک قسم ’تائیکوانڈو‘  کی پریکٹس کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک پیر سے۳۰؍ سیکنڈ میں۱۰۱؍ بار کودنے کا ریکارڈ بنا سکا۔سوہم دبئی کے جیمس ویلنگ انٹرنیشنل اسکول کا طالب علم ہے۔ اس نوجوان نے اپنی نوعیت کا منفرد کارنامہ انجام دے کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں درج کرالیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ  بیان میں کہا گیا کہ ’’ بیڈ روم میں بنائے گئے ایک ویڈیو میں سوہم مکھرجی کل۱۱۰؍ بار کودا ہے، لیکن ان میں سے۹؍ کو درست نہیں مانا گیا۔‘‘ دھیان رہے کہ سوہم مکھرجی سے قبل یہ ریکارڈ۳۰؍ سیکنڈ میں ایک پیر پر۹۶؍ بار کودنے کا تھا۔ سوہم مکھرجی کے ذریعہ ایک پیر سے کودنے کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں دکھائی دیتاکہ ایک اسٹیشنری رولر رکھا ہوا ہے اور سوہم ایک پیر سے تیزی کیساتھ اسکے دونوں جانب یکے بعد دیگرے کود رہاہے۔ اس دوران سوہم کا توازن قابل دید ہے۔ یہ ویڈیو یو ٹیوب پر بھی موجود ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK