Inquilab Logo

دادر اور ماہم میں ہاکرس کو رہائشی علاقوں میں ٹھیلا لگانے کی اجازت

Updated: February 14, 2020, 12:08 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

بی ایم سی کے ذریعہ ہاکرس کو دادر اور ماہم کے رہائشی علاقوں میں ٹھیلا لگانے کی اجازت دینے کی پالیسی منظور کرنے کے خلاف مقامی مکینوں کے ساتھ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس ) نے مورچہ نکالا اوراس پالیسی کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دادر اور ماہم میں ہاکرس کو رہائشی علاقو ںمیں ٹھیلا لگانے کی اجازت۔ تصویر : آئی این این
دادر اور ماہم میں ہاکرس کو رہائشی علاقو ںمیں ٹھیلا لگانے کی اجازت۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : بی ایم سی کے ذریعہ ہاکرس کو دادر اور ماہم کے رہائشی علاقوں میں ٹھیلا لگانے کی اجازت دینے کی پالیسی منظور کرنے کے خلاف مقامی مکینوں کے ساتھ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس )نے مورچہ نکالا اوراس پالیسی کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ بی ایم سی کی نئی پالیسی کے تحت  رہائشی علاقوں میں ہاکرس کو ٹھیلا لگانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ 
 ایم این ایس کے دادر جی نارتھ کے لیڈر یشونت کلے دار اورپارٹی کے سابق ایم ایل اے نتین سردیسائی نے بی ایم سی کی رہائشی علاقوں میں ٹھیلا لگانے کی نئی پالیسی کے خلاف دادر میں ایم این ایس کے ہیڈ کوارٹرز سے ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں مکینوں نے حصہ لیا تھا۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے اس پالیسی کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے اسے رد کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ مظاہرین نے دادر سے ماہم جی نارتھ میں واقع بی ایم سی وارڈ آفس تک  ریلی نکالی اور اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کو میمورنڈ م دے کر دادر کے رہائشی علاقوں میں ہاکرس کی نئی پالیسی کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK