• Sun, 08 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیراعلیٰ شندے کی پریس کانفرنس میں بطور صحافی شرکت کروں گا: سنجے راؤت

Updated: September 15, 2023, 4:12 PM IST | New Delhi

یو بی ٹی شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ اگر پولیس نے مجھے نہیں روکا تو میں اورنگ آباد میں ہونے والی ایکناتھ شندے کی پریس کانفرنس میں شرکت کروں گا۔ ۱۶؍ ستمبر کو ہونے والی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں ہونے والے اخراجات کے تعلق سے ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ کیلئے ہوٹل بک کرنا اور کاریں کرائے پر لینا، عوام کے پیسوں کا غلط استعمال ہے

Chief Minister Eknath Shinde and Sanjay Raut. Photo: INN
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندھے اور سنجے راؤت۔ تصویر: آئی این این

یو بی ٹی شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ اگر انہیں پولیس نے نہیں روکا تو وہ ۱۶؍ ستمبر کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی پریس کانفرنس میں بطور صحافی شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ مراٹھواڑہ لبریشن ڈے (مراٹھواڑہ مکتی سنگرم دن)  جو ہر سال ۱۷؍ ستمبر کو منایا جاتا ہے، کے اعزاز میں سنیچر کو اورنگ آباد میں ریاستی کابینہ منعقد ہو گی۔ اس ضمن میں سنجے راؤت نے کہا کہ سنیچر کو اورنگ آباد میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہونے والی ہے۔ اگر پولیس نے مجھے اجازت دی اورمجھے نہیں روکا تو میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایکناتھ شندے کی پریس کانفرنس میں بطور صحافی شرکت کروں گا۔ میں دیکھنا چاہتاہوں کہ ایکناتھ شندے کتنا جھوٹ بول سکتے ہیں۔

جب راؤت سے سوال کیا گیا کہ ان کے ریاستی کا بینہ کی میٹنگ کے دوران اورنگ آباد کا دورہ کرنے کا کیا مقصد ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں یہ خبرملی تھی کہ وزیر داخلہ امیت شاہ اورنگ آباد کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نئی دہلی میں ہم سے ملاقات نہیں کی تھی اس لئےہم شیوسینکوں نے فیصلہ کیا کہ ہم ان سے یہاں ملاقات کرلیں لیکن ان کا یہ دورہ منسوخ ہو گیا۔ انہوں نے اورنگ آباد میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ پر ہونے والے اخراجات کے تعلق سےریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں شان و شوکت کی عادت ہے۔ انہوں نے اورنگ آباد میں ہوٹل بھی بک کئے ہیں۔ یہ تمام چیزیں ریاست کو پیچھے لے جائیں گی۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل بک کرنا اور کاریں کرائے پر لینا عوام کے پیسوں کو ضائع کرنا ہے۔ راؤت نے نشاندہی کی کہ مراٹھواڑہ ریجن کی ترقی کیلئے ۲۰۱۶ء میں ۴۹؍ کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب تک کتنے وعدے پورے کئے جا چکے ہیں؟ اور اب یہ کہا جا رہا ہے کہ حکومت ۴۰؍ ہزار کروڑکے نئے پیکج کا اعلان کرنے والی ہے۔ ریاستی حکومت یہ بتائے کہ پہلے کئے جانے والےوعدوں میں سے اب تک کتنے وعدے پورے کئے جا چکے ہیں؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK