Inquilab Logo Happiest Places to Work

آر ٹی ای کے تحت ایک لاکھ ۵؍ہزار طلبہ کا داخلے کیلئے انتخاب،۲۰؍ اپریل تک داخلہ کنفرم کرانےکی ہدایت

Updated: April 14, 2026, 12:02 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

آر ٹی ای ۲۵؍فیصد کوٹے کے تحت تعلیمی سال ۲۷-۲۰۲۶ء کیلئے ہونے والی قرعہ اندازی میں ریاست بھر سے موصول ہونے والی ۲؍لاکھ ۸۹؍ہزار ۲۸۶؍ درخواستوں میں سے ایک لاکھ ۵؍ہزار ۸۱۱؍ طلبہ کا انتخاب کیا گیا جبکہ ۸۶؍ہزار ۳۴؍ طلبہ ویٹنگ لسٹ میں ہیں ۔

RTE.Photo:INN
آر ٹی ای۔ تصویر:آئی این این
آر ٹی ای ۲۵؍فیصد کوٹے کے تحت تعلیمی سال ۲۷-۲۰۲۶ء کیلئے ہونے والی قرعہ اندازی میں  ریاست بھر سے موصول ہونے والی ۲؍لاکھ ۸۹؍ہزار ۲۸۶؍ درخواستوں میں سے ایک لاکھ ۵؍ہزار ۸۱۱؍ طلبہ کا انتخاب کیا گیا جبکہ ۸۶؍ہزار ۳۴؍ طلبہ ویٹنگ لسٹ میں ہیں ۔ قرعہ اندازی میں جن طلبہ کے نام شامل ہیں ،ان کے والدین کوایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے۔
 
 
واضح رہے کہ ریاست بھر کے ۸؍ہزار ۷۰۱؍ اسکولوں میں ایک لاکھ ۱۴؍ہزار ۸۲۶؍نشستوں کیلئے ۲؍لاکھ ۸۹؍ ہزار ۲۸۶؍ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ سب سے زیادہ ۱۷؍ ہزار ۷۲۸؍طلبہ کا انتخاب پونے سے کیا گیا ہے ۔ ان میں۵۵۲؍معذور طلبہ بھی شامل ہیں۔ 
 
 
گریٹر ممبئی ریجن میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن کے ۲۵۲؍اسکولوں میں ۴؍ ہزار ۵۵۸؍سیٹیں ہیں اور دیگر بورڈز کے ۷۳؍ اسکولوں میں ایک ہزار ۴۶۵؍ سیٹیں ہیں ۔ مجموعی طور پر ۳۲۵؍ اسکولوں میں ۶؍ہزار ۲۳؍ نشستوں کیلئے کل ۱۰؍ہزار ۳۸۳؍ آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں ۔ ان میں سے ۴؍ہزار ۹۴۱؍ طلبہ کو داخلے کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے طلبہ کے والدین الاٹمنٹ لیٹر کا پرنٹ آؤٹ اور داخلے کیلئے درکار ضروری دستاویزات کے ساتھ تصدیقی کمیٹی سینٹر جا کر آگے کی کارروائی پوری کرسکتے ہیں ۔ داخلہ ۲۰؍ اپریل تک جاری رہے گا۔ اگر ۲۰؍ اپریل تک داخلہ نہ لیا گیا تو درخواست مسترد کر دی جائے گی ۔ اگر سلیکشن لسٹ میں شامل طلبہ کے والدین اپنے بچے کے آن لائن داخلے کی تصدیق کیلئے ۲۰؍اپریل تک تصدیقی کمیٹی اور اسکول سے رابطہ نہیں کرتے تو بچے کا نام سلیکشن لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ اس کے بجائے ویٹنگ لسٹ کی فہرست میں شامل بچے کو داخلہ کا موقع دیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK