Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلور یونیورسٹی کے۱۰؍ دلت پروفیسروں کاامتیازی سلوک کاالزام، ذمہ داریوں سےمستعفی

Updated: July 04, 2025, 1:29 PM IST | Agency | Bengaluru

 بنگلور یونیورسٹی کے کم از کم دس دلت پروفیسروں نے ان ذمہ داریوں کو تفویض کرنے میں امتیازی سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اضافی انتظامی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

 بنگلور یونیورسٹی کے کم از کم دس دلت پروفیسروں نے ان ذمہ داریوں کو تفویض کرنے میں امتیازی سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اضافی انتظامی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان پروفیسرز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہیں ان کے تعلیمی کام کے ساتھ بامعنی انتظامی فرائض بھی دئیے جاتے تھے، تاہم حال ہی میں انہیں صرف’انچارج‘ کے کردار تفویض کیے گئے ہیں، جو ان کے خیال میں ان کے اختیار کو محدود کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ’’ یونیورسٹی انہیں ان ذمہ داریوں سے منسلک چھٹی کے فوائد سے انکار کر رہی ہے۔ اضافی انتظامی ذمہ داریاں دیتے وقت اس کا ذکر صرف ’انچارج‘ کے طور پر کیا گیا ہے اور ہمارے اکاؤنٹس میں جمع شدہ چھٹیوں سے بچنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بارہا درخواستوں کے باوجود یونیورسٹی حکام کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ اس لیے ہم سب ہمیں دی گئی اضافی ذمہ داریوں سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ‘‘استعفیٰ دینے والوں میں -امبیڈکر ریسرچ سینٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر سی سومیشور، اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے ڈائرکٹر ناگیش پی سی، پی ایم-یو ایس ایچ اے کے کنوینر سدیش وی اور ڈسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن سینٹر کے دائرکٹر مرلی دھر بی ایل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ استعفیٰ دینے والے مزید۶؍ پروفیسر بھی ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK