Inquilab Logo

برازیل کے امیزون میں طیارہ حادثہ ،گرکر تباہ ،۱۴؍ افراد ہلاک

Updated: September 18, 2023, 1:01 PM IST | Agency | Sao Paulo

۱۴؍ لاشیں ملی ہیں جن میں۱۲؍ مسافر، ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ شامل ہیں، چھوٹے سفید ہیلی کاپٹر کو ایک راستے پر الٹا گرا ہو ا دکھا یا گیا ہے۔

People are looking at the destroyed helicopter. Photo: INN
تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کو لوگ دیکھ رہےہیں۔ تصویر:آئی این این

شمالی برازیل میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  ۱۴؍ افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ میڈیارپورٹس میں مقامی حکام  کے حوالے سے بتایا گیا،’’امیزون ریاست کےشہر بارسیلوس میں سنیچر کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم۱۴؍ افراد ہلاک ہو گئے۔‘‘
اس بارے میںامیزون کے گورنر ولسن لیما نے ایک پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے بتایا،’’ وہ تمام سیاح تھے جو مچھلی پکڑنے کے سفر پر جا رہے تھے۔ ابتدائی  اطلاعات کے مطابق تمام سیاح برازیلین تھے۔ وہ مچھلی کا شکار کرنے کیلئے نکلے تھے۔ ‘‘
 ولسن لیما نے مزید بتایا ، ’’پائلٹ کو بارسیلوس کے فشنگ ریزورٹ میں لینڈنگ کیلئے رن وے تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘
 تباہ ہونے والے طیارے ایمبیرئر ای ایم بی ۱۱۰؍ بینڈیئرینٹے کمپنی کے مالک، منوس ایئروٹیکسی ایئرلائن نے ایک  سوشل میڈیا بیان میں حادثے کی تصدیق کی ہے۔
بارسیلوس کے میئر ایڈسن مینڈس کے مطابق، شہری دفاع کی ٹیموں کو۱۴؍ لاشیں ملی ہیں جن میں۱۲؍ مسافر، ایک پائلٹ اورمعاون کو پائلٹ شامل ہیں۔  اتوار کو تمام  لا شیں منو س شہر منتقل کی گئیں۔ ٹیلی ویژن  کی   رپورٹس میں چھوٹے سفید ہیلی کاپٹر کو ایک  راستے پر الٹا گرا ہو ا دکھا یا گیا ہے جبکہ   اس کا   اگلا سر ا  قریب کے جھاڑ جھنکاڑ میں بری طرح الجھا ہواہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  برا زیل کی فضائیہ اور پولیس اس حادثے کی تفتیش کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK