Inquilab Logo

پاکستا ن میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے ۲۲؍ تعلیمی ادارےسیل

Updated: September 19, 2020, 3:26 AM IST | Islamabad

حال ہی میں  دوبارہ کھولے گئے اسکولوں اور کالجوں میں سے سرکاری احکامات کی پابندی نہ کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

پاکستان میں کورونا وائرس کی نگرانی کرنے والے مرکزی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں مروجہ ضابطۂ کار پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ دنوں ۲۲؍ تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ان میں ۱۶؍ تعلیمی ادارے خیبر پختونخوا، ۵؍ ادارے مقبوضہ کشمیر اور ایک اسلام آباد میں بند کیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ میں بھی دو کالجوں کے عملے کے اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں بند کر دیا گیا۔ سندھ کےوزیر تعلیم سعید غنی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہےکہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں دو کالجوں کے عملے کے ۸؍ اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ان کالجوں کو بند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور ٹویٹ میں سعید غنی نے بتایا کہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ سے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھی ۵؍ ا سکولوں کو بند کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں طلبہ اور عملے کے اراکین میں کورونا وائرس کے ۱۶؍ کیس کی تشخیص کے بعد ایک میڈیکل کالج کو بند کر دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت نے ۱۵؍ ستمبر سےا سکولوں (صرف نویں اور دسویں جماعت)، کالج اوریونیورسٹیوں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کی اجازت دی تھی جس کے ساتھ کورونا وائرس کو روکنے کیلئےاحتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی تھی۔
  واضح رہے کہ پاکستان میں کل متا ثرین کی تعداد اب تک ۳؍لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ۶؍ہزار ۳۹۹؍ ہے۔ لیکن یہاں پر حالات قابو میں  آچکے ہیں اور نئے کیس سامنے آنے بند ہو چکے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK