Inquilab Logo

٢ گھنٹے میں ٢٤ اموات: کرناٹک اسپتال کا المیہ

Updated: May 03, 2021, 2:51 PM IST | Karnataka

اتوار کے روز کرناٹک کے چامراج نگر کے ایک سرکاری اسپتال میں آکسیجن کم ہونے کے بعد چوبیس مریضوں کی موت ہوگئی

Pic: ANI
تصویر : اے این آی

اتوار کے روز کرناٹک کے چامراج نگر کے ایک سرکاری اسپتال میں آکسیجن کم ہونے کے بعد چوبیس مریضوں کی موت ہوگئی- اسپتال کے ایک  اعلی عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی رات١٢ بجے سے صبح ٢  بجے کے درمیان آکسیجن کی فراہمی میں کمی کے بعد اموات کی اطلاع ملی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال میں کم از کم ١٤٤ مریض زیر علاج ہیں۔وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اس واقعہ پر ضلعی کلکٹر سے بات کی ہے اور کل کے لئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے-اس دوران ریاستی وزیر داخلہ بسورجا بومائی نے ڈی جی پی-آئی جی پی پروین سود  سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور مزید کارروائی کے لئے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔میسور کے رکن پارلیمنٹ ، پرتاپ سمھا نے کہا ، "گذشتہ رات ، جب میڈیا نے چامراج نگر ضلع میں آکسیجن کی قلت کی صورتحال کی طرف میری توجہ مبذول کروائی ، تو میں نے خود ڈی سی روی سے رابطہ کیا اور اے ڈی سی سے ایک کانفرنس کال کی ، جو آکسیجن کے انچارج ہیں۔رات کے وقت ہی میں نے سدرن گیس سے رابطہ کیا اور انہوں نے ١٥  سلنڈر فراہم کیے-ان سب کے باوجود یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا-چامراج نگر کچھ زیادہ دور نہیں۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ ہمارا ہی حصہ ہے۔ ہم ان کے دکھ میں ان کے ساتھ شامل حصہ ہیں" 

اس وبائی مرض کے آغاز سے ہی ضلع میں کووڈ-١٩ انفیکشن کے کل ١١٩٢٨ واقعات درج ہیں-کل تک کم سے کم ١٦٧ افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں حکومت سے اس بحران سے نمٹنے پرتنقید  کی۔ملک بھر کے متعدد اسپتال آکسیجن کی قلت کی اطلاع دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہاں پر داخل ہونے والے بہت سے لوگوں نے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK