Inquilab Logo

آئی ٹی ہارڈویئر کیلئے ملک میں ۲۷؍ مینوفیکچررز کو منظوری دی گئی

Updated: November 20, 2023, 12:51 PM IST | Agency | New Delhi

پی ایل آئی اسکیم۲ء۰؍ کے تحت قدم اٹھایا گیا، ایسر، آسوس، ڈیل، ایچ پی، لینوو وغیرہ پیداواری سرگرمیاں بڑھائیں گے۔

Several large companies will set up hardware manufacturing units. Photo: INN
کئی بڑی کمپنیاں ہارڈویئر مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کریں گی۔ تصویر : آئی این این

آئی ٹی ہارڈویئر کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے حکومت نے ۲۷؍مینوفیکچرنگ کمپنیوں  کو منظوری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے موبائل کیلئے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم (پی ایل آئی) کی کامیابی کی بنیاد پر۱۷؍ مئی۲۰۲۳ء کو آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لئے پی ایل آئی اسکیم۲ء۰؍ کو منظوری دے دی تھی۔ اس اسکیم میں لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، آل اِن وَن پی سی، سروَر اور الٹرا اسمال فارم فیکٹر ڈیوائس شامل ہیں ۔ گزشتہ روز ۲۷؍ آئی ٹی ہارڈ ویئر مینوفیکچررز کی درخواستوں کو منظوری دے دی گئی ہے۔ 
ایسر، آسوس، ڈیل، ایچ پی، لینوو وغیرہ جیسے مشہور برانڈوں کے آئی ٹی ہارڈویئر کی تعمیر ہندوستان میں کی جائے گی۔ اسکیم کی مدت کے دوران اس منظوری کے متوقع نتائج یوں ہیں :
روزگار: کل تقریباً۲؍ لاکھ تقریباً۵۰؍ہزار (بالواسطہ) اور تقریباً ۱ء۵؍ لاکھ (بلا واسطہ)
آئی ٹی ہارڈ ویئر مینوفیکچرنگ کی قیمت:۳؍لاکھ۵۰؍ ہزار کروڑ روپے (۴۲؍ ملین امریکی ڈالر)
کمپنیوں کے ذریعہ سرمایہ کاری:۳؍ہزار کروڑ روپے(۳۶۰؍ ملین امریکی ڈالر)
 صنعتی دنیا کی بڑی شخصیات اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ۲۷؍ منظور شدہ درخواست گزاروں میں سے ۲۳؍ آج سے ہی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK