Inquilab Logo

پاکستان کے جی ڈی پی میں۲۹؍ فیصد کا اضافہ

Updated: June 09, 2023, 1:25 PM IST | Islamabad

رپورٹ ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں ۲۹؍ فیصد سے ۸۴ء۷؍ ٹریلین کا اضافہ ہوا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

؍ ۸جون کو پاکستان کے وزیر معاشیات اسحاق دار نے ملک کا معاشی ڈیٹا ظاہرکیا تھا۔ علاوہ ازیں ملک کے ۲۰۲۲ء سے ۲۰۲۳ء میں کئے گئے معاشی سروے کے مطابق جی ڈی پی میں ۲۹؍ فیصدجبکہ سروس سیکٹر کی جی ڈی پی میں ۰ء ۸۶؍ فیصد کا اضافہ ہو اہے ۔معاشی ڈیٹا ظاہر کرنے کے دوران وزیر معاشیات نے ملک کی معاشی حالت میں متعدد سیکٹر کے رول کی وضاحت کرنے کے بجائے بین الاقوامی ماحولیات کو موضوع بنایا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ۲۰۱۹ء کے سیاسی پروجیکٹ کو بھی ابھارا جو ۲۰۱۸ء میں ترقی کی منزلیں طے کر رہا تھا اور ۲۰۲۲ء میں اپنے عروج پر پہنچ گیا تھالیکن ان کےمطابق اس عمل نے ملک کے مال و اسباب کوالٹ کر رکھ دیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ’’ملک کی معیشت نے جی ۲۰؍ کی وجہ سے ترقی کر نا شروع کی تھی لیکن عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کی وجہ سے اپنی اہمیت کھو دی ہے ۔ ہمیں نئے سرے سے ملک کی معیشت کیلئے رفتار کے ساتھ ترقی کرنا ہو گی۔‘‘واضح ہوکہ جی ڈی پی میں ۲۹؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ جی ڈی پی میں آخری سال کے مقابلے میں ۲۷؍ فیصدبڑھی ہے ۔ اپریل میں مالیاتی خسارہ میں ۴ء۶؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال ۴ء۹؍ فیصد تھاجبکہ مئی میں مہنگائی کی شرح ۲۹ء۲ءفیصد تھی۔ زراعتی سیکٹر میں ۲۰۲۳ء کے اوائل میں تقریباً۱ء۵۵  ؍ فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ علاوہ ازیں انڈسٹریل سیکٹر میں اس مرتبہ۲ء۹۴؍فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ ملک میں مین یوفیک چرنگ کے شعبے کی ناقص کارکردگی بتائی جا رہی ہے ۔ کوٹن کی پیداوارمیں ۴۱؍ رفیصد جبکہ چاول کی پیداوار میں ۲۱ء۵؍ فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔ کول کے شعبے میں ۱۷ء۶؍ فیصد کا اضافہ ہو اہے اسی طرح قدرتی گیس ۹ء۳؍فیصد جبکہ تیل کی پیداوار میں ۱۰ء۲؍ فیصد کا خسارہ ہوا ہے ۔ پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی ترقی اور تجارت کے بہتر ہونے کے امکان ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK