• Thu, 03 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۳۳؍ لیٹر صرف ۲۷۰؍ روپے میں؟ ایران میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر ہندوستانی سیاح دنگ

Updated: September 03, 2026, 9:39 PM IST | Tehran

ایران میں ہندوستانی سیاحوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ صرف ۲۷۰؍ ہندوستانی روپے میں ۳۳؍ لیٹر پیٹرول ملنے پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سیاحوں نے بتایا کہ ایران میں پیٹرول خریدنے کیلئے فیول کارڈ ضروری ہے، تاہم ایک پمپ ملازم نے اپنے کارڈ سے ان کی مدد کی۔ ۳۳؍ لیٹر پیٹرول کیلئے ۵۰؍ لاکھ ایرانی ریال کی رقم سن کر سیاح ابتدا میں حیران ہوئے، لیکن ہندوستانی کرنسی میں حساب لگانے پر قیمت تقریباً ۸؍ روپے فی لیٹر نکلی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ایران گئے ہندوستانی سیاحوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ گاڑی میں صرف ۲۷۰؍ ہندوستانی روپے میں ۳۳؍ لیٹر پیٹرول ملنے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو وہاں پیٹرول کی قیمت محض ۸؍ روپے فی لیٹر ہوگی۔  اس وائرل ویڈیو نے ایران میں ایندھن کی انتہائی کم قیمتوں اور وہاں پیٹرول خریدنے کیلئے لازمی فیول کارڈکے نظام کوبھی اجاگر کیا ہے۔

ویڈیو میں سیاحوں نے بتایا کہ وہ ایران میں پہلی بار اپنی گاڑی میں پیٹرول بھروا رہے تھے۔ وہاں ایندھن خریدنے کیلئے ایک خاص فیول کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے اور چونکہ ان کے پاس یہ کارڈ موجود نہیں تھا، اس لئے پیٹرول پمپ کے ایک ملازم نے ان کی مدد کرتے ہوئے اپنے کارڈ کا استعمال کیا۔۳۳؍ لیٹر پیٹرول بھرنے کے بعد ملازم نے ان سے ۵۰؍ لاکھ ایرانی ریال مانگے۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان: گزشتہ سال دولاکھ تین ہزار سے زائد ویزے جاری کیے گئے: سرکاری ترجمان

شروعات میں سیاح ایرانی کرنسی کی بڑی رقم اور حساب کتاب کو سمجھ نہیں سکے، لیکن جب انہوں نے اس کا ہندوستانی روپیوں میں اندازہ لگایا تو معلوم ہوا کہ۳۳؍ لیٹر پیٹرول کی کل قیمت صرف ۲۷۰؍ روپے بنتی ہے۔ اس حساب سے پیٹرول کی قیمت تقریباً ۸؍ روپے فی لیٹر نکلتی ہے۔ یہ دیکھ کر ویڈیو بنانے والے نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ اتنی کم قیمت میں پیٹرول تو شاید ان کے والد صاحب کے زمانے میں بھی نہیں ملتا ہوگا۔ اس نے ہنستے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ اب یہیں منتقل ہو جائے گا، اور مزید کہا کہ جہاں پیٹرول اس قدر سستا ہو وہاں الیکٹرک گاڑیوں کی تو کوئی اہمیت ہی باقی نہیں رہ جاتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK