• Sat, 25 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمرہ سیزن کے دوران۴۰؍ لاکھ ویزوں کا اجراء

Updated: October 25, 2025, 12:53 PM IST | Agency | Riyadh

عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے ہندوستان تیسرے نمبر پرہے۔ سعودی عرب میں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک۴۰؍ لاکھ عمرہ ویزوں کا اجراء کیا جا چکا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز حج کے فوری بعد جون۲۰۲۵ءمیں کردیا گیا تھا۔

The number of Umrah pilgrims has increased. Photo: INN
عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این
سعودی عرب میں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک۴۰؍ لاکھ عمرہ ویزوں کا اجراء کیا جا چکا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز حج کے فوری بعد جون۲۰۲۵ءمیں کردیا گیا تھا۔ گزشتہ۵؍ ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔پاکستان سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد سب سے زیادہ رہی جبکہ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کے زائرین رہے۔ تیسرے نمبر پر ہندوستان  رہا۔چوتھے نمبر پر عراق کے زائرین رہے، پانچویں نمبر پر مصر رہا۔
وزارت حج وعمرہ کے مطابق بیشتر ممالک کے لئے نسک پورٹل پر عمرہ ویزے کی سہولت بھی شروع کررکھی ہے جس کے ذریعے یورپی ممالک سے آنے والے زائرین اپنی مرضی کا عمرہ پیکیج آسانی کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں۔ 
سعودی عرب میں عمرہ کے لئے آنے والے بیشتر زائرین جدہ یا براہ راست مدینہ منورہ آتے ہیں جس کے بعد وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ٹرین یا بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ روانہ ہوجاتے ہیں۔ 
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق زائرین کی سہولت کیلئے فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے دائرے کو وسیع کیا جارہا ہے جس میں مختلف زبانوں میں رہنما ضوابط بھی جاری کئے جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK