• Wed, 04 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل: جنگ کے خدشات کے پیش نظر شمالی شہرمیں ہنگامی تیاریاں تیز

Updated: November 04, 2026, 4:07 PM IST | Tel Aviv

اسرائیل نے جنگ کے خدشات کے پیش نظر شمالی شہر کرمیئل میں ہنگامی تیاریاں تیز کردی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں، تاہم حکام نے تمام عوامی پناہ گاہوں کے معائنہ کا حکم دے دیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اسرائیل کے شمالی شہر کی بلدیہ نے کہا کہ میئر موشے کوننسکی نے شہر کے سیکورٹی سربراہ اور سیکورٹی ٹیموں کو ہر عوامی پناہ گاہ کی جانچ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ شہر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنےکیلئے تیار ہے۔حالانکہ اس نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ یہ اقدام اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا کہ امریکہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی شرائط پر اختلافات کے درمیان امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر ممکنہ نئے حملے کی تیاری کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی وسط مدتی انتخابات: کانگریس کے دونوں ایوانوں پر ڈیموکریٹس کا قبضہ

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے۲۸؍ فروری کو ایران کے خلاف حملے شروع کیے تھے۔ اور ایران کے سپریم لیڈر سمیت ۴۰؍ سے زائد فوجی اور سیاسی لیڈروں کو قتل کردیا تھا۔ جس کے جواب میں ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اورامریکی اثاثوں کو ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ اسرائیل پر براہ راست میزائل سے حملے شروع کردئے۔ براہ راست ایرانی میزائلوں کا نشانہ بننے کے سبب اسرائیلی شہروں میں بڑے پیمانے پر تباہی درج کی گئی۔اورعوام کو طویل عرصے تک زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں دن و رات گزارنے پڑے۔ 

یہ بھ پڑھئے: نیتن یاہو حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے اسرائیل کی عرب جوائنٹ لسٹ اور ڈیموکریٹس متحد

بعد ازاں اپریل میں دونوں ممالک پاکستان اور ترکی کی ثالثیمیں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے ۔ امریکہ اور ایران نے جون میں آبنائے ہرمز میں نیویگیشن کی آزادی پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، لیکن آبنائے میں سیکورٹی کے بارے میں اختلافات کی وجہ سے اس پر عمل درآمد رک گیا،  اور کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں پس پردہ مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں، اور اس کی ناکامی کی صورت میں ایران پر امریکی حملے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ چونکہ ایران نے بھی فوری اور شدید ردعمل کی دھمکی دی ہے، یہی وجہ ہے کہ ممکنہ ایرانی حملوں کی صورت میں اسرائیل نے اس کا سامنا کرنےکیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK