Inquilab Logo

۵؍ لیتھیم بلاکس کی تلاش سے متعلق ارجنٹائنا اور حکومت ہند کے درمیان معاہدہ

Updated: January 20, 2024, 11:47 AM IST | Agency | New Delhi

ارجنٹائنا میں ۵؍ لیتھیم بلاکس کی تلاش سے متعلق حکومت ہند کا معاہدہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی سمت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

Officials of both countries sign the agreement. Photo: INN
دونوں ممالک کے عہدیدار معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

ارجنٹائنا میں ۵؍ لیتھیم بلاکس کی تلاش سے متعلق حکومت ہند کا معاہدہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی سمت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ اس سے لیتھیم کی درآمد کیلئے چین پر ہندوستان کا انحصار کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ حکومت ہند نے لیتھیم کی تلاش اور کان کنی کیلئے ارجنٹائنا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ ہندوستان کا پہلا لیتھیم کی تلاش اور کان کنی کا منصوبہ ہے جس میں ۱۵۷۰۳؍ ہیکٹر کے رقبے پر ۵؍لیتھیم برائن بلاکس شامل ہیں۔ 
مرکزی حکومت نے ایک بیان میں کہاکہ’’یہ اقدام نہ صرف ہندوستان اور ارجنٹائنا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گا، بلکہ یہ کان کنی کے شعبے کی پائیدار ترقی میں بھی تعاون دے گا، جس سے مختلف صنعتوں کیلئے درکار اہم اور معدنیات کیلئے ماحول فراہم ہوگا۔ ‘‘ بیان میں مزید کہاکہ ایک لچکدار اور متنوع سپلائی چین کو یقینی بنایا جائے گا۔ لیتھیم ماحول دوست مستقبل کی طرف مثبت تبدیلی کیلئے ضروری ہے۔ لیتھیم کو توانائی کی تبدیلی کیلئے سب سے اہم معدنیات کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ لیتھیم آئن بیٹریز کا سب سے اہم حصہ ہے جو الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ ڈیزل اور پیٹرول گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کم کرنے میں بہت اہم ہے۔ اب تک ہندوستان لیتھیم کیلئے چین، آسٹریلیا اور ارجنٹائنا جیسے ممالک پر انحصار کرتا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK