Inquilab Logo Happiest Places to Work

مئی میں ۵؍اہم تبدیلیاں، دودھ اور اے ٹی ایم مہنگا، کمرشل سلنڈر سستا

Updated: May 02, 2025, 1:58 PM IST | Agency | New Delhi

امول دودھ کی قیمت میں۲؍روپے کا اضافہ،اے ٹی ایم ٹرانزیکشن پر ۲۳؍ روپے ادا کرنا ہون گے، ویٹنگ ٹکٹ پرکنفرم کوچ میں سفر پر پابندی، کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت۱۷؍روپے کم ہوئی،۲۶؍بینکوں کا انضمام۔

There have been changes related to Amul milk ATM, train travel, commercial gas and banks. Photo: INN
امول دودھ اے ٹی ایم، ٹرینوں میں سفر،کمرشل گیس اور بینکوں سے متعلق تبدیلیاں آئی ہیں۔ تصویر: آئی این این

نیامہینہ یعنی مئی اپنے ساتھ بہت سی تبدیلیاں لےکر آیا ہے۔ اس کے تحت یکم مئی یعنی جمعرات سے امول دودھ۲؍ روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ اے ٹی ایم ٹرانزیکشن چارجیز میں اضافہ کے علاوہ اب آپ ویٹنگ ٹکٹ پر سلیپر اور اے سی کوچ میں سفر نہیں کر سکیں گے۔ 
 اس کے علاوہ ۱۹؍کلو کا کمرشل سلنڈر ۱۷؍ روپےسستا ہو گیاہے۔ دہلی میں اس کی قیمت ۱۴ء۴۰؍روپے کم ہو کر ۱۷۴۷؍روپے ہو گئی ہے۔ پہلےیہ ۱۷۶۲؍روپے میں دستیاب تھا۔ کولکتہ میں یہ ۱۷؍کم میں ۵۰ء۱۸۵۸؍پر دستیاب ہے، پہلے اس کی قیمت ۵۰ء۱۸۶۸؍تھی۔ 
 مدر ڈیری کے بعد امول کا دودھ بھی۲؍ روپےمہنگا 
 مدر ڈیری اور ویرکا برانڈکے بعد امول نے بھی ملک بھر میں دودھ کی قیمت میں ۲؍روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات یکم مئی سے ہو گیا ہے۔ 
 امول اسٹینڈرڈ، امول بھینس کے دودھ، امول گولڈ، امول سلم اینڈ ٹرم، امول چائے مازا، امول تازہ اور امول گائے کے دودھ کی قیمتوں میں ۲؍ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 
 اے ٹی ایم سے پیسے نکالنا مہنگا 
 ریزرو بینک آف انڈیا نے آج سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چارجز میں ترمیم کی ہے۔ مفت ماہانہ حد ختم ہونےکےبعد، صارفین کو اب اے ٹی ایم پر۲۳؍روپےفی ٹرانزیکشن ادا کرنے ہوں گے۔ اس سےپہلے ۲۱؍ روپے فی ٹرانزیکشن چارج تھا۔ یہ فیس۲۰۲۲ءمیں نافذ کی گئی تھی۔ 
ویٹنگ ٹکٹ پر سلیپر یا اے سی کوچ میں سفر نہیں کر سکیں گے
 ریلوے کے نئے اصول کے مطابق ویٹنگ لسٹ ٹکٹ والےمسافروں کو اب سلیپر یا اے سی کوچ میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جن مسافروں کے ٹکٹ ویٹنگ لسٹ میں ہیں وہ اب صرف جنرل کوچ میں سفر کر سکیں گے۔ اگر کوئی مسافر ویٹنگ ٹکٹ پر اے سی یا سلیپر کوچ میں سفر کرتا پایا گیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد سفری سہولت کو بڑھانا اور کوچوں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا ہے۔ خلاف ورزی کی سزا کے طور پراے سی کوچ میں سفر کرنے پر۴۴۰؍ روپے اورسلیپر میں سفر پر۲۵۰؍ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، آپ کو ٹرین کے شروع ہونے والے اسٹیشن سے اس اسٹیشن تک کا کرایہ ادا کرنا پڑے گا جہاں آپ پکڑے گئے ہیں۔ ریلوے نے کہا کہ ٹکٹ کنفرم نہیں ہوتے ہیں توآئی آر سی ٹی سی کے ذریعے بک کیے گئے ٹکٹس خود بخود منسوخ ہو جاتےہیں لیکن کاؤنٹر سے بک کیے گئے ٹکٹوں کو لوگ ٹرین میں سوار ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کنفرم ٹکٹ والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
 ایک اور قاعدہ جویکم مئی۲۰۲۵ءسے لاگو ہوگا، وہ یہ ہے کہ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا ایپ سے بک کرائے گئےہر ٹرین ٹکٹ کے لیے اوٹی پی پرمبنی موبائل کی تصدیق ضرورت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد سیکوریٹی کو بڑھانا اور بکنگ سسٹم کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ 
کمرشل سلنڈر ۱۷؍سستا
  جمعرات سے ۱۹؍کلو کاکمرشل سلنڈر ۱۷؍روپے تک سستاہو گیا ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت ۱۴ء۵۔ ۵۰؍روپے کم ہو کر ۱۷۴۷؍روپے ہو گئی ہے۔ پہلےیہ ۱۷۶۲؍ روپے میں دستیاب تھا۔ کولکتہ میں یہ ۱۷؍ روپےکم میں ۵۰ء۱۸۵۱؍ میں دستیاب ہے، پہلے اس کی قیمت۵۰ء۱۸۵۸؍تھی۔ ممبئی میں سلنڈر کی قیمت ۵۰ء۱۷۱۳؍ سے ۱۴ء۵۰؍ روپے کم ہو کر ۱۶۹۹؍روپے ہو گئی ہے۔ چنئی میں، سلنڈر ₹۵۰ء۱۹۰۶؍میں دستیاب ہے۔ تاہم ۲ء۱۴؍کلوگرام گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ دہلی میں ۸۵۳؍روپے اور ممبئی میں ۵۰ء۸۵۲؍روپے میں دستیاب ہے۔ 
۲۶؍علاقائی دیہی بینکوں کا انضمام
 ۲۶؍علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی)کے انضمام کا چوتھا مرحلہ نافذ ہو گیا ہے۔ حکومت نےکہاہےکہ ۱۰؍ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ۲۶؍علاقائی دیہی بینکوں کو ضم کرنے کا بنیادی مقصد بینکنگ خدمات کو بہتر بنانے کےساتھ آپریٹنگ لاگت کو کم کرنا ہے۔ 

اے ٹی ایم ٹرانزیکشن سے متعلق اصول
مفت حدکے بعد ہرمرتبہ نقد رقم نکالنے پر۲۳؍ وصول کیے جائیں گے۔
آپ کے بینک کے اے ٹی ایمز پر ہرماہ۵؍مفت اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز
میٹروشہروں میں دوسرے بینک کے اے ٹی ایمزپر ۳؍ مفت ٹرانزیکشنز
غیرمیٹرو شہروں میں دوسرے بینک کے اے ٹی ایم پر ۵؍مفت ٹرانزیکشنز
 فری ٹرانزیکشن کی حد میں کوئی تبدیلی نہیں
 ہندوستان میں تمام بینکوں کے بچت کھاتہ داروں پرلاگو
آر بی آئی نے اے ٹی ایم چارجز میں اضافہ کیوں کیا؟
 ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) نے بینکوں کو اجازت دی ہے کہ اے ٹی ایم کے تعلق سےبڑھتی ہوئی لاگت کو پورا کرنے کے لیے اے ٹی ایم  ٹرانزیکشن کےچارجز میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ وقت گزرنےکے ساتھ، اے ٹی ایمز کو چلاتے رہنے ، ان کے حفاظتی نظام کو اپ گریڈکرنے، اور آپریشنز کو منظم کرنے میں ہونے والے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے اس لئے بینکوں کو یہ چارجیز وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK