امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے تاریخی سرکاری دورے پر لندن پہنچے، جہاں ہزاروں افراد نے احتجاجی کیا۔
EPAPER
Updated: September 19, 2025, 7:47 PM IST | Agency | London
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے تاریخی سرکاری دورے پر لندن پہنچے، جہاں ہزاروں افراد نے احتجاجی کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے تاریخی سرکاری دورے پر لندن پہنچے، جہاں ہزاروں افراد نے احتجاجی کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تاریخی سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے، لندن کے ایئرپورٹ سے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا برطانوی شاہی خاندان کی رہائش گاہ وِنڈسر کیسل پہنچے، جہاں بادشاہ چارلس، ان کی اہلیہ کوئن کمیلا، ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین نے ان کا استقبال کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کا دورے برطانیہ کے دوران لندن او شاہی محل کے باہر۵؍ہزار سے زائد شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ کی پالیسیوں کی شدید مخالفت کی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا مظاہرین نے ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے، اسرائیل کی حمایت بند کرنے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ٹی وی ہیڈکوارٹرز سے مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر میں ریلی نکالی، احتجاج میں معروف سیاستدان جیریمی کوربن، گرین پارٹی کے زیک پولانسکی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔