مرکزی وزیر کھیل نے ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل ‘ مہم کا آغاز کیا، سائیکلنگ کو اہم ورزش قرار دیا۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 12:04 PM IST | Agency | Rajkot
مرکزی وزیر کھیل نے ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل ‘ مہم کا آغاز کیا، سائیکلنگ کو اہم ورزش قرار دیا۔
ملک کے متعدد شہروں میں منعقدہ `فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل پروگرام میں ۵۰؍ ہزار سے زائد افراد نے سائیکل چلا کر صحت بہتر بنانے کا عہد کیا۔ مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے اتوار کو گجرات کے راجکوٹ کے دھوراجی میں منعقدہ `فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل پروگرام کے دوران کہاکہ سائیکل چلانا ایک بہترین ورزش ہے۔ اس سے نہ صرف صحت اچھی رہتی ہے بلکہ یہ طرز زندگی سے متعلق بیماریوں کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ یہ آلودگی کا حل اور موٹاپے سے لڑنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ اسے اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ آج، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پورے ہندوستان کی مقامی کمیونٹیز نے سائیکلنگ کو فٹ نیس سرگرمی کے طور پر اپنایا ہے۔ نمو فٹ انڈیا سائیکلنگ کلب کے تحت فٹ انڈیا ایپ پر رجسٹرڈ ملک بھر کے تین ہزار سے زائد کلبوں نے بھی اس اقدام میں حصہ لیا۔ ملک بھر کے چھ ہزار مقامات پر ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی شراکت سے منعقدہ `فٹ انڈیا ۳۰؍ویں ایڈیشن میں ۵۰؍ ہزار سے زائد افراد نے صحت، موٹاپے اور آلودگی کے خلاف لڑائی کے لئے سائیکل چلائی۔