Inquilab Logo Happiest Places to Work

لگاتار حادثات کے بعد۵۲۰۰؍ بیسٹ ڈرائیوروں کی ٹریننگ

Updated: August 21, 2026, 12:30 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ہر ڈرائیور کی۳؍ دن کی ٹریننگ ہوگی۔ ڈرائیوروں کیلئے ۸؍نکاتی ہدایات جاری کی گئیں۔ ویٹ لیز بسوں سے حادثات کے باوجود کنٹریکٹ برقرار رکھنے پر بھی انتظامیہ سےسوال۔

Fatalities and vehicle damage have occurred in accidents involving BEST buses over the past month and the current month. Picture: INN
گزشتہ اوررواں ماہ کے دوران بیسٹ کی بسوں سے حادثات میں اموات ہوئیں اور گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ تصویر: آئی این این

لگاتار حادثات اور مسافروں کی حفاظت پر سوالیہ نشان لگنے کے بعد بیسٹ انتظامیہ خواب خرگوش سے جاگا ہے۔ بس چلانے والی کمپنیوں کے مالکان کی جنرل منیجر اور بیسٹ کمیٹی کی چیئرمین کے ہمراہ میٹنگ بلانے اورانہیں متنبہ کرنےکے بعد ویٹ لیز بسوں کے ۵۲۰۰؍ ڈرائیوروں کی دنڈوشی ڈپو میں ٹریننگ شروع کی گئی ہےاور اس کےلئے خصوصی بسیں بھی مہیا کرائی گئی ہیں۔ڈرائیوروں کی یہ ٹریننگ آئندہ ما ہ تک جاری رہے گی۔ہر ڈرائیور کی ۳؍ دن کی ٹریننگ ہوگی۔اسے خصوصی ریفریشر ٹریننگ مہم کا نام دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حفاظتی نقطۂ نظر سے ڈرائیوروں کے لئے ۸؍نکات پرمبنی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر: ۲۵؍ اسمبلی نشستوں میں ۴۰؍ فیصد سے زائد ووٹرز کے SIR فارم جمع نہیں ہوئے

شکایات کیلئے نمبرات اور ۸؍نکاتی ہدایات کیا ہیں؟
(۱)۵۲۰۰؍ ویٹ لیز بس ڈرائیوروں کے لئے  خصوصی سہ روزہ ریفریشر ٹریننگ مہم کے ذریعے اگلے ماہ تک تمام ڈرائیوروں کی تربیت مکمل کرنے کا منصوبہ (۲)اس تربیت کا مقصد ڈرائیوروں کے درمیان محفوظ اور دفاعی ڈرائیونگ کے طریقوں کو فروغ دینا اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بیداری کو بڑھانا ہے۔ لین کے نظم و ضبط، لین کاٹنے سے گریز، رفتار کی حد کی سختی سے پابندی، محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے مکمل گریز پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے (۳) ۳؍ اضافی الیکٹرک بسیں دنڈوشی ٹریننگ سینٹر میں تربیتی مقاصد کے لئے دستیاب کرائی گئی ہیں(۴) آن روٹ پریکٹیکل ٹریننگ کے دائرۂ کار کو بڑھانے کے لئے جلد ہی مزید ۴؍ بسیں ڈرائیور ٹریننگ کے لئے دستیاب کرائی جائیں گی (۵) انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کامہینے میں دو بار ٹھیکیدار کے ذریعے چلائی جانے والی تمام بسوں کا مکمل معائنہ۔ معائنہ کے دوران نقائص کی نشاندہی کی جائے تو فوری طور پر اس کو درست کرنے کو یقینی بنانا (۶)  بیسٹ بسوں میں سفر کرنے والےافراد کو آن لائن شکایات درج کرنے کےلئے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر کے ساتھ مسافروں کی شکایات کے ازالے کیلئے قائم کردہ سیل کے رابطہ نمبروں ۸۶۵۷۰۴۵۰۰۸، ۱۸۰۰۲۲۷۵۵۰ ؍اور ۲۴۱۳۷۹۷  (۷) ٹرانسپورٹ افسران اور نگراں عملہ بس ڈرائیوروں، کنڈکٹروں اور مسافروں کیلئے سڑک کی حفاظت اور مسافروں کی حفاظت کے بارے میں آگاہی اور رہنمائی کے پروگرام باقاعدگی سے جاری رکھنا (۸) محفوظ، قابل بھروسہ اور اعلیٰ معیار کی بس خدمات فراہم کرنے اور حادثے سے پاک پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ناگپور میں بیک وقت ۵۹؍ امدادی اسکولوں کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا حکم

حفاظتی انتظامات پرخصوصی توجہ کادعویٰ 

بیسٹ کے پی آر او سنیل ویدیہ کے مطابق مسافروں کی حفاظت اور حادثات کو روکنے کے اقدامات پرسختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

  کنٹریکٹ برقرار رکھنے پرتعجب کا اظہار

ڈرائیوروں کو ہدایات اور میٹنگوں کے علاوہ شہریوں کی جانب سے اس پر بھی سوال قائم کیاجارہا ہے کہ جب مسلسل حادثات ہورہے ہیں تو ایسی کمپنیوں کے ساتھ بیسٹ انتظامیہ کے معاہدہ برقرار رکھنے کی کیا مجبوری ہے؟ 

 بیسٹ بسوں سے حالیہ ۵؍ حادثات
 ۱۷؍اگست کوبیسٹ بس نمبراے ۲۲۱؍ (اوشیورہ ڈپو) سے  اندھیری  میںحادثہ ہوا۔ ۳؍مسافر زخمی ہوئے۔
 ۷؍اگست کو ملنڈ ڈپو کی ۵۱۲؍ نمبر بس سے ملنڈ چیک ناکےپر حادثہ پیش آیا ۔ایک صفائی ملازمہ کی موت ہوئی۔
 ۲۳؍جولائی کووکھرولی ڈپو کی اے ۴۲۲؍نمبر بس سے پوائی وہار سنکل کے پاس حادثہ ہوا اور۶؍مسافر زخمی ہوئے۔ 
 اندھیری ایس وی روڈ پرپیش آنے والے حادثے میں بیسٹ بس نے۳؍گاڑیوں اور آٹو رکشاکوٹکر ماردی تھی۔
 بھانڈوپ میںبیسٹ بس نےایک شخص کو کچل دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK