Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ کیخلاف پاکستان بیک فٹ پر، رابنسن اورٹنگ نےسستے میں سمیٹ دیا

Updated: August 21, 2026, 1:16 PM IST | Agency | London

ہیڈنگلے ٹیسٹ میں اولی رابنسن اور جوش ٹَنگ نے ۵۔۵؍ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو پہلی اننگز میں ۱۷۱؍رنوں پر آل آؤٹ کردیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے ۲؍ وکٹ پر ۱۱۲؍ رن بنالئے تھے۔

England bowlers Ollie Robinson and Josh Tongue shared the wickets between them. Picture: INN
انگلینڈ کے گیندباز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے آپس میں وکٹیں بانٹ لیں۔ تصویر: آئی این این

ہیڈنگلے ٹیسٹ میں اولی رابنسن اور جوش ٹَنگ نے ۵۔۵؍ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو پہلی اننگز میں ۱۷۱؍رنوں پر آل آؤٹ کردیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے ۲؍ وکٹ پر ۱۱۲؍ رن بنالئے تھے۔ کپتان جو روٹ ۳۷؍اور جارڈن کاکس ۲۳؍رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ ۲۰۰۶ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انگلینڈ کے ۲؍ گیندبازوں نے ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں ۵۔۵؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ٹَنگ نے ۴۶؍ رن دے کر ۵؍ جبکہ رابنسن نے ۵۱؍ رن دے کر ۵؍ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا اور رابنسن نے پہلی ہی گیند پر اذان اویس کو آؤٹ کر دیا۔ عبداللہ شفیق نے ۶۱؍جبکہ امام الحق نے ۴۲؍ رن بناکر کچھ مزاحمت کی لیکن انگلینڈ کے گیند بازوں نے پاکستان کی پوری ٹیم کو ۱۷۱؍ رنوں پر سمیٹ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:انگلینڈ: دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیٹرہم ۱۱۷؍ برس کی ہو گئیں، طویل عمر کا راز بتایا

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ ۱۵؍ اور ایمیلیو گے ۳۳؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد روٹ اور کاکس نے تیسری وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ ۶۴؍ رنوں کی شراکت داری کرکے اننگز سنبھال لی۔ انگلینڈ اب پاکستان سے پہلی اننگز میں ۵۹؍ رن پیچھے ہے۔

اولی رابنسن نے ریکارڈ قائم کیا

انگلینڈ کے تیز گیند باز اولی روبنسن نے پاکستان کے خلاف ۳؍ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ روبنسن اور جوش ٹنگ نے ۵۔۵؍ وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی اننگز میں ۱۷۱؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد انگلینڈ نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۱۲؍ رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔کھیل کے پہلے دن کا سب سے بڑا مرکزِ نگاہ روبنسن کا سیریز کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرنا رہا۔ انہوں نے ۳؍ میچوں کی سیریز کی پہلی ہی گیند پر اذان اویس کو آؤٹ کر دیا۔ بی بی سی کے مطابق، انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کی پہلی گیند پر کسی بھی گیند باز کی طرف سے وکٹ حاصل کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔یاد رہے کہ  انگلینڈ۱۸۸۰ء سے ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا اس سے پہلے صرف ۱۱؍بار ہی ہوا ہے۔ جمی اینڈرسن ایسا کرنے والے انگلینڈ کے پہلے گیند باز تھے، جنہوں نے ۲۰۔۲۰۱۹ء میں جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی سیریز کے دوران ڈین ایلگر کو آؤٹ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK