دیسائی نے۳؍مہینے میں عہدہ چھوڑ دیا، کرکٹ بورڈ نئے کوچ کیلئے ۲۸؍اگست تک درخواستیںقبول کرے گا۔
EPAPER
Updated: August 21, 2026, 1:06 PM IST | Agency | Toronto
دیسائی نے۳؍مہینے میں عہدہ چھوڑ دیا، کرکٹ بورڈ نئے کوچ کیلئے ۲۸؍اگست تک درخواستیںقبول کرے گا۔
مونٹی ڈیسائی نے کنیڈا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد کرکٹ کنیڈانے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ دیسائی نے مئی میں کنیڈاکی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور ان کی کوچنگ میں ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ۲؍کی ۲؍سہ فریقی سیریز میں حصہ لیا جن میں سے ایک کنیڈا اور دوسری اسکاٹ لینڈ میں کھیلی گئی۔کرکٹ کنیڈا ۲۸؍اگست تک ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے درخواستیں قبول کرے گا۔ ٹیم کی لیگ ۲؍ کی اگلی سیریز ۹؍ اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگی، جہاں اسے عمان اور نیپال کے خلاف میچ کھیلنے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جھارکھنڈ : منتخب امیدواروں کا پروجیکٹ بھون کی طرف مارچ
مونٹی دیسائی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ کنیڈا کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے گزشتہ ۳؍ ماہ ان کے لئے مختصر لیکن اہم تجربہ رہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور کرکٹ کنیڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔کنیڈا اس وقت لیگ ۲؍ کی پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے اور اس کے ۴؍ میچ باقی ہیں۔ ٹیبل کی سرفہرست ۴؍ ٹیمیں اگلے سال ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:عائشہ وہاب پہلی افغان نژاد امریکی کانگریس رکن بنیں، AIPAC حامی حریف کو شکست
کنیڈا کے ساتھ مونٹی دیسائی کا یہ دوسرا دور تھا۔ وہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء میں بھی ٹیم کے ساتھ کام کرچکے تھے۔ان کی رخصتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کینیڈین کرکٹ انتظامی اور دیگر مسائل سے گزر رہی ہے۔ دیسائی نے فروری-مارچ میں ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ میں کنیڈا کی تمام ۴؍ میچوں میں شکست کے بعد ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اس کے بعد آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کنیڈاکے میچ سے متعلق بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کی تھی۔
اس کے علاوہ آئی سی سی نے کرکٹ کنیڈا کی جانب سے رکنیت کی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد مئی میں اس کی فنڈنگ معطل کردی تھی۔ بعد میں آئی سی سی نے کنیڈا کی اسوسی ایٹ رکنیت بھی معطل کردی۔ کرکٹ کنیڈاکا بورڈ اب بھی معطلی کا شکار ہے اور آئی سی سی نے رکنیت کی بحالی کے لئے کچھ شرائط مقرر کی ہیں۔