Inquilab Logo

اگست میں ۵۹ء۱؍لاکھ کروڑ روپے جی ایس ٹی جمع ہوا

Updated: September 02, 2023, 11:12 AM IST | Agency | New Delhi

جی ایس ٹی وصولی میں ۱۱؍فیصدکا اضافہ درج کیا گیا۔ ریونیو سیکریٹری سنجے ملہوترا کے مطابق جولائی میں یہ رقم ۱۶۵۱۰۵؍ کروڑ تھی۔

Central GST Bhavan.Photo. INN
مرکزی جی ایس ٹی بھون۔ تصویر:آئی این این

اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی اس سال اگست میں ۱ء۵۹؍ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے، جو گزشتہ سال اگست میں جمع کئے گئے۱۴۳۶۱۲؍ کروڑ روپے کے جی ایس ٹی کے مقابلے میں ۱۱؍ فیصد زیادہ ہے۔ ریونیو سیکریٹری سنجے ملہوترا کے مطابق اگست میں جی ایس ٹی کی وصولی تقریباً۱ء۶۰؍ لاکھ کروڑ روپے تھی۔اس سے پہلے جولائی میں یہ ۱۶۵۱۰۵؍ کروڑ روپے تھا۔ ملہوترا نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اگست میں جی ایس ٹی کی وصولی میں ۱۱؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اگست۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ۱۴۳۶۱۲؍کروڑ روپے اکٹھے ہوئے۔ ملہوترا نے مزید کہا کہ سالانہ بنیادوں پر تقریباً۱۱؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
 وزارت خزانہ نے جمعہ کوجی ایس ٹی ریونیو اکٹھا کرنے کا ڈیٹا جاری کیا، جس میں اگست ۲۰۲۳ء میں جمع ہونے والی آمدنی۱۵۹۰۶۹؍ کروڑ روپے رہی ہے۔ اس سال جولائی میں جمع ہونے والی آمدنی سی جی ایس ٹی۲۸۳۲۸؍کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی۳۵۷۹۴؍ کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی ۸۳۲۵۱؍ کروڑ روپے اور درآمدات پر جمع ٹیکس سمیت۴۳۳۵۰؍ کروڑ روپے تھی۔ سیس کی وصولی۱۱۶۹۵؍ کروڑ روپے رہی جس میں درآمدات پر۱۰۱۶؍ کروڑ روپے کا ٹیکس بھی شامل ہے۔
  جی ایس ٹی کا ڈیٹا جمعہ کی شام تک جاری کر دیاگیا۔ ملہوترا نے کہا کہ اپریل تا جون سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو۷ء۸؍ فیصد رہی۔ جون کی سہ ماہی میں جی ایس ٹی کی آمدنی میں ۱۱؍ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹیکس جی ڈی پی کا تناسب۱ء۳؍ سے زیادہ ہے۔ یہ پانچواں موقع ہے جب جی ایس ٹی کی وصولی۱ء۶؍لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ رکھشا بندھن کے ساتھ ہی ملک میں تہواروں کا آغاز ہو گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK